وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بارڈر روڈ آرگنائزیشن نے جوجیلا میں موسم کی انتہائی صورتحال سے لڑنے کے معاملے میں ریکارڈ توڑا

Posted On: 04 JAN 2022 6:05PM by PIB Delhi

اہم نکات:

  • پہلی مرتبہ بی آر او نے 31 دسمبر کے بعد بھی مشکل جوجی پہاڑی درّے (11649فٹ کی اونچائی) کو کھلا رکھا ہے۔
  • مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے لئے لاجسٹکس کی سپلائی لائن کو کھلا رکھنے کے لئے بی آر او کی اولین مورچے کے پروجیکٹ ۔ بیکن اور ویجیک موسم کی انتہائی صورتحال میں بھی 24 گھنٹے کام کررہے ہیں ۔
  • بی آر او کے کارکنان نے اپنے دستوں کو عظیم پختہ ارادے کے ساتھ متحرک رکھا ہے اور نئے حالات اور ساز و سامان کو شامل کرنے سے بی آر او کو اس بے مثال کامیابی کو حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔

بارڈرروڈ تنظیم (بی آر او)نے 11649 فٹ کی بلندی پر دشوار جوجیلا کی رسائی میں توسیع کر کے ایک مرتبہ پھر اپنے اعلیٰ ترین اسٹینڈرڈ معیار کو اور زیادہ اونچا کردیا ہے۔یہ درہ مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کو ملک کے بقیہ حصوں سے جوڑتا ہے ۔پہلی مرتبہ جوجی پہاڑی درہ 31 دسمبر کے بعد کھلا رہا ہے ۔

بی آر او نےیہ کامیابی اپنے اولین مورچہ کے پروجیکٹ ۔ویجیک اور بیکن کے ذریعہ حاصل کی ہے۔ یہ پروجیکٹس لداخ کی سماجی۔اقتصادی بہبود کے علاوہ اسٹریٹیجک اثر کے میدان کو بنائے رکھنے کے لئے اجتماعی طور سے ذمہ دار۔گذشتہ سال اس مدت کو 31 دسمبر 2020 تک بڑھایا گیا تھا۔اس سال بی آر او خاموشی سے ،لیکن پختہ طور سے برف کو ہٹاکر الگ کرنے کے عمل کو دوبارہ قائم کرکے اور انہیں جدید ترین برف ہٹانے والے آلات کے ساتھ جوڑ کر اپنے خود کے ریکارڈ کو بہتر بنانے کے سفر پر نکل پڑا تھا۔ان پروجیکٹس اور کوششوں کے نتیجے سبھی کے سامنے ہیں۔ بی آر او نے اس کامیابی کو حاصل کیا ہے،جسے اب تک کئی لوگ ناممکن مانتے تھے ۔

لداخ مرکز کے زیر انتظام انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے اس کوشش کی ستائش کی ہے کہ یہ اضافی مدت مرکز کے زیر انتظام انتظامیہ پر لاجسٹکس کے بوجھ کو کم کرتی ہے۔اس کے علاوہ مقامی باشندوں کو نزدیک آنے والی سخت سردیوں کا سامنا کرنے کےلئے اضافی راشن سپلائی کا ذخیرہ کرنے میں مدد کرتی ہے۔

2022 کے پہلے تین دنوں میں بی آر او اور پولیس کارکنان کی اجتماعی مدد سے تقریباً 178 گاڑیاں اس درے سے گزرپائی ہیں۔اس تعداد کو اہم مانا جاتا ہے کیونکہ درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجاتا ہے اور سڑک برفانی طوفان جیسے حالات کے ساتھ  بہت زیادہ پالے سے گھری ہوتی ہے،جس سے حادثے ہوسکتے ہیں ۔ اس طرح برف کے ہٹانے کے علاوہ علاقے کو سڑک کے لائق بنائے رکھنے کے لئے یومیہ بنیاد پر رکھ رکھاؤ کیا جاتا ہے،جو کہ بی آر او کے کارکنان کی انتہائی اور بے لوث کاوشوں سے ممکن ہوپاتا ہے۔

 

 

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ش ت ۔ م ش

U. No.110


(Release ID: 1787591) Visitor Counter : 212


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil