شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے تحت اروناچل پردیش کے چانگلانگ ضلع کے بوردُمسا میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) فیڈریشن کی کامیابی کی کہانی

Posted On: 04 JAN 2022 2:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،04جنوری،2022/

جیسمین سیلف ہیلپ گروپ فیڈریشن کا قیام سال 2018 میں نارتھ ایسٹرن ریجن کمیونٹی ریسورس مینجمنٹ پروجیکٹ (این ای آر سی او ایم پی) کے تحت اروناچل پردیش کے چانگلانگ ضلع کے بوردُومسا میں کیا گیا تھا۔ جیسمین ایس ایچ جی فیڈریشن میں کل 16 سیلف ہیلپ گروپس ہیں۔ سال 2019 میں،  اس تنظیم کو پروجیکٹ سے مطلوبہ فنڈ کے طور پر 193,939 روپے ملے۔ اس رقم سے اس نے آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمی (آئی جی اے) کے طور پر پھولوں کی کاشت کرنا شروع کیا، کیونکہ اس کے علاقے میں کوئی نرسری نہیں ہے۔

                    

 

پھولوں کی کاشت کے علاوہ، سپاری کی نرسری بھی ان کی آمدنی والی سرگرمیوں کا ایک بڑا حصہ ہے۔ ایس ایچ جی کا ہر رکن اپنے چھوٹے کاروبار کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے۔ بہت کم وقت میں اس نرسری نے مقامی تقریبات میں اپنی مصنوعات کی نمائش کرکے کافی کامیابی حاصل کی ہے اور اس نرسری کو علاقے میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔ نرسری مصنوعات اور پودے خریدنے کے لیے ریاست کے مختلف حصوں سے گاہک اب یہاں آنا شروع ہو گئے ہیں۔

        

 

ایس ایچ جی فیڈریشنوں کے پاس اروناچل پردیش میں اپنی نرسری کی مصنوعات کو مختلف تقاریب جیسے کہ ریاستی یوم تاسیس، گرامین ہاٹ، تہوار اور نمائشوں وغیرہ میں مارکیٹ کے رابطے کے طور پر دکھانے کا موقع دستیاب ہے۔ فی الحال  ایس ایچ جی فیڈریشن کے ممبران اپنی آمدنی  والی سرگرمیوں (آئی جی اے) کے ذریعے نرسری سے حاصل ہونے والے فوائد سے بہت مطمئن ہیں۔  اپنی چھوٹی سرمایہ کاری کے فائدے کے ساتھ، انہوں نے اس آمدنی کے پروگرام میں مزید مختلف اقدام  کو شامل کر کے اسے  بڑھانا شروع کر دیا ہے۔

 

۔۔۔

                 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –95


(Release ID: 1787562) Visitor Counter : 186