وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے اپنے کینٹین میں ‘‘آیوش آہار’’ کا آغاز کیا
Posted On:
03 JAN 2022 4:11PM by PIB Delhi
تغذیہ بخش خوراک اور صحت مند طرز زندگی کو بڑھاوا دیتے ہوئے آیوش کی وزارت نے پیر کے دن آیوش بھون میں اپنے کینٹین میں آیوش آہار دستیاب کرا کے ایک نئی شروعات کی۔
ایک اہم پروجیکٹ کے طور پر شروع کئے گئے آیوش آہار میں ویجیٹیبل پوہا، بھجنی وڈا، گاجر کا حلوہ اور کو کم ڈرنک شامل ہے۔ افسران نے بتایا کہ یہ تمام پکوان عوام میں بہت مقبول ہیں اور یہ تغذیہ بخش بھی ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ کینٹین میں دستیاب آیوش کھانے صحت کے لئے فائدہ مند اور جلد ہضم ہونے والے ہیں۔ جناب کوٹیچا نے کہا کہ وزارت نے 2021 میں مختلف وزارتوں سے اشترا ک کر کےنیشنل آیوش مشن کے تحت کچھ قابل تعریف کام کئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ہماری توجہ کا مرکز تعلیم، تحقیق ، مینو فیکچرنگ، صحت عامہ اور گورننس ہوگا۔ہم سنگل ونڈو سسٹم پر بھی کام کر رہے ہیں۔’’
میٹنگ کے دوران افسران نے 2022 کے دورانن آیوش طرز زندگی کو بڑھاوا دینے کے اپنے لائحہ عمل پر بھی بات کی۔ اس موقع پر خصوصی سکریٹری اور وزارت آیوش جناب پر مود کمار پاٹھک نے کہا کہ آیوش آہار خریدنے والوں کو ایک فیڈ بیک فارم بھرنے کو دیا جائے گا۔۔ اس طرح حاصل آراء کی بنیاد پر نئی خوراک کو کینٹین میں باقاعدگی سے دستیاب کرایا جائے گا۔۔
اس پروگرام میں موجود افسران میں آیوش جوائنٹ سکریٹریز کویتا گرگ اور ڈی سینتھل پانڈیان شامل تھے۔
****************************
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1787557)
Visitor Counter : 204