وزارت آیوش

آیور ویدک علوم میں تحقیق کی مرکزی کونسل کے ای-آفس کا آغاز

Posted On: 04 JAN 2022 7:51PM by PIB Delhi

آیور ویدک علوم میں تحقیق  کی مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس)، نے جو حکومت ہند کی آیوش وزارت کے تحت سب سے بڑی تحقیقی کونسل ہے، اپنے کام کاج کے لئے ای-آفس کا آغاز کیا ہے۔ کونسل نے خود کو کاغذ کے استعمال سے پاک تنظیم بنانے کی کوشش کے تحت 3 جنوری 2022 کو الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے نیشنل انفورمیٹکس سنٹر کے ذریعے تیار ایک ایپلی کیشن کا آغاز کیا ہے۔

کونسل کے اعلیٰ افسروں اور عملے کی موجودگی میں ڈاکٹر این سری کانت، ڈائرکٹر جنرل سی سی آر اے ایس کونسل کے لئے پلیٹ فارم کے باقاعدہ آغاز کے لئے اس ایپلی کیشن کے ذریعے ایک ای-فائل پروسیس کی وہاں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل نے دفتری کاموں کے لئے الیکٹرونک پلیٹ فارم کے استعمال اور  ان کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے  افسران اور عملے پر  اس بات کے لئے بھی زور دیا کہ اس ایپلی کیشن کو پوری طرح سے بروئے کار لایا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ کونسل پہلے سے ہی آئی ٹی پر مبنی اقدامات پر عمل  کر رہی ہے، جس میں نمستےپورٹل، آیوش ریسرچ پورٹل اور دیگر کئی اقدام شامل ہیں۔

ای-آفس پلیٹ فارم ایک ڈیجیٹل ورک پلیس ہے، جس میں ایسی خصوصیات ہیں، جو پورے کام کاج کو ایک رخ پر کر کے دفتری کام میں مؤثر کار کردگی اور شفافیت لاتی ہیں اور تمام طریقۂ کار کاغذ کے استعمال سے پاک ہیں۔   ڈائرکٹر جنرل سی سی آر اے ایس اور افسران اور عملے کے افراد کو اس اقدام سے روشناس کرتے ہوئے ڈاکٹر رادھے کرشن، انچارج آئی ٹی سیل، سی سی آر اے ایس نے کہا کہ کونسل نے  افسران اور عملے کے لئے ای-آفس کا استعمال شروع کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مربوط سوفٹ ویئر ایس پی اے آر  آر  او ڈبلیو (اسپیرو) کے ساتھ متعلقہ افسران اپنی سالانہ کار کردگی کی رپورٹ آن لائن پروسیس کر سکیں گے۔

*****

U-103

ش ح-ع س-ک ا



(Release ID: 1787555) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Punjabi