عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ،2014ء کے بعد سے پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ کے تصور اور شکل میں انقلابی تبدیلی آئی ہے


وزیر موصوف نے سال 22-2021ء کے لئے پبلک ایڈمنسٹریشن میں اعلیٰ کارکردگی کےتئیں پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ کا ویب پورٹل لانچ کیا

عام آدمی کےلئے ’’زندگی میں آسانی‘‘لانے کےلئے سول سروسز کے لوگوں کو اہل اور ایک بنیاد بننا چاہئے:ڈاکٹر جتندر سنگھ

پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ کی رقم 2021ء میں 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کی گئی

Posted On: 03 JAN 2022 5:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،03؍جنوری؍2022:

 

مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی(آزادنہ چارج)، وزیر مملکت برائے ارضی سائنس ، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء(آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ کے لئے ویب پورٹ لانچ کیا، جس کے لئے رجسٹریشن بھی آج سے شروع ہورہا ہے۔

ویب پورٹل کی لانچنگ کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیر محترم نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ کا پورے تصور  اور شکل میں 2014ء سے انقلابی تبدیلی آئی ہے۔سال 22-2021ء کے لئے پبلک ایڈمنسٹریشن پورٹل ہے www.pmawards.gov.in.

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کا حکمرانی ماڈل ایک جن آندولن بن گیا ہے، جس میں اہم منصوبوں میں جن بھاگیداری کے لئے وزیر اعظم کی کال پر لوگ اپنے ردعمل کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

 

001.jpg

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سول سرونٹوں کو ’’چیلنجوں کو مواقع میں بدلنے کے لئے ایک ریگولیٹر سے ایک اہل اِکائی کی شکل میں اپنا کردار بدلنے‘‘کے اصرار کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ افسران کو ’’زندگی میں آسانی‘‘لانے کے لئے عام آدمی کے لئے ایک ذریعہ بننا چاہئے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ 2014ء کے بعد پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ کے عمل اور انتخاب کو ادارہ جاتی شکل دی گئی ہے اور اب یہ ضلع کلکٹر یا انفرادی سول سرونٹ کی بجائے ضلع کی کارکردگی پرمنحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں فلیگ شپ منصوبوں پر عمل آوری کے پیمانے اور ریٹنگ کا تجزیہ کرنے کے لئے ایک اور اصلاح لائی گئی ہے۔

وزیر محترم نے کہا کہ اِ س سال ایوارڈ کی رقم کو 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 20لاکھ روپے کردیاگیا ہے، جس کا استعمال عوامی بہبود کے کسی بھی شعبے میں پروجیکٹ ؍پروگرام کے نفاذ یا وسائل کی کمی کو دور کرنے کے لئے کیا جانا ہے۔وزیر محترم نے یہ بھی بتایا کہ اب تمام ضلع کلکٹروں کو ایوارڈ کے لئے درخواست دینا لازمی ہے۔انہوں نے اس بات پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا کہ 2015ء میں 80اضلاع نے شرکت کی تھی،جبکہ اب پچھلے دو تین برسوں سے اس ایوار ڈ اسکیم میں تمام اضلاع شرکت کررہے ہیں۔

 

002.jpg

 

سال 2021ء کے لئے عوامی انتظامیہ میں اعلیٰ کارکردگی کے لئے پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ  کا مقصد سول ملازمین کے تعاون کو شناخت کرنا ہے۔ یہ شعبے ہیں: (1)’’جن بھاگیداری‘‘کو بڑھاوا دینا یا پوشن ابھیان میں لوگوں کی حصے داری کو فروغ دینا،(2)کھیلو اِنڈیا اسکیم کے تحت کھیلوں اور صحت مندی میں اعلیٰ کارکردگی کو بڑھاوا دینا، (3)پی ایم سوا نِدھی یوجنا میں اچھی حکمرانی اور ڈیجیٹل ادائیگی، (4)ون ڈسٹرکٹ ، ون پروجیکٹ کے تحت مجموعی ترقی، (5)انسانی مداخلت کے بغیر خدمات کی بلا رُکاوٹ اِینڈ ٹو اِینڈ ڈیلیوری اور (6)اختراعات۔

ایوارڈ کے لئے درخواستوں کے تناظر میں ایک منصوبے کے نفاذ کے تمام پہلوؤں کو مجموعی شکل میں کور کرنا ضروری ہوگا۔جیسے تیاری مرحلہ، معیار، کنٹرول ، انتظامی اور نتائج کا احاطہ کرنے والی سرگرمیاں۔

پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ2021ء کے لئے نامزدگی جمع کرنے کی اہلیت درج ذیل کے لئے کھلی ہوگی:اضلاع کی  مجموعی ترقی کے لئے منصوبہ 1,2,3اور4کے لئے ایوارڈ، جبکہ منصوبہ 5 کے لئے ایوارڈ اضلاع کے ساتھ ساتھ کسی بھی خدماتی شعبے کے لئے کھلا ہوگا۔مرکز یا ریاست کے محکمے؍ادارے کو ضلع کے لئے ایک ایوارڈ دیگر کے لئے ایک ایوارڈ دینا۔اختراعات کے لئے ایوارڈ :مرکز ؍ریاستی سرکاروں ؍اضلاع؍ نافذ کرنے والی اکائیاں۔

درخواست پر غورو خوض کرنے کی مدت یکم اپریل 2019ء سے 31دسمبر 2021ء ہے۔عوامی انتظامیہ میں اعلیٰ کارکردگی کے لئے پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ 2021ء کے تحت ایوارڈ کی کل تعداد 18ہوگی۔

پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ2021ء کے تجزیے کے لئے معیارات :متعلقہ وزارتوں؍محکموں (اختراعات کو چھوڑ کر)کے مشورے سے پہلے سے مقرر شدہ اشاریہ کی بنیاد پر متعلقہ وزارتوں؍محکموں کے ذریعے فراہم کئے جانے والے منصبوں اور لچکدار معیارات  میں عام معیارات کی شمولیت ہوگی۔اختراعات زمرے کے لئے ایوارڈ کا تجزیہ اسٹیک ہولڈرز کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ایک اختراعاتی خیال ؍منصوبہ؍پروجیکٹ کو شروع کرنے اور نافذ کرنے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

تجزیاتی عمل شامل ہوں گے: (1)اسکریننگ کمیٹی(پہلا و دوسرا مرحلہ)کے ذریعے اضلاع ؍اداروں کی شارٹ لسٹنگ(2)ماہرین کی کمیٹی کے ذریعے تجزیہ(3)بااختیار کمیٹی۔انعامات کے لئے اختیارات حاصل کمیٹی کی سفارشوں پر وزیر اعظم کی منظوری لی جائے گی۔

پی ایم ایوارڈ 2021ءمیں درج ذیل چیزیں شامل ہوں گی(1)ٹرافی، (2)اسکرول اور (3)اعزاز سے نوازے گئے اضلاع ؍ادارے کو 20 لاکھ روپے کا ایوارڈ ، جس کا استعمال پروجیکٹ ؍پروگرام کے نفاذ یا  عوامی بہبود کے شعبے میں کسی بھی وسائل کی کمی کو دور کرنے کے لئے کیا جائے گا۔ایک شناخت نامہ ، جس کی ایک کاپی نامزدگی جمع کرنے والے افسر ؍ ٹیم کے اے پی اے آر میں رکھی جائے گی۔اس پہل میں تعاون دینے والے افسران کو سیکریٹری (اے آر پی جی)کی جانب سے ایک ستائشی خط جاری کیا جائے گا، جس کی ایک کاپی متعلقہ مرکزی وزارت ؍محکمے کے چیف سیکریٹری؍سیکریٹری کو بھیجی جائے گی۔اس کی ایک کاپی افسرکی کارکردگی کے تجزیاتی ڈوزیئر میں رکھنے کے لئے ڈی او پی ٹی کو بھی جاری کی جائے گی۔

لانچنگ کی اس تقریب میں ڈی اے آر پی جی کے اعلیٰ حکام نے بھی حصہ لیا۔ ڈی اے آر پی جی کے سیکریٹری وی سری نواس نے بھی اس موقع پر تقریر کی اور کہا کہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں اعلیٰ کارکردگی کے لئے پی ایم ایکسی لینس ایوارڈ2021ء مرکز اور ریاستی سرکاروں کے اضلاع ؍اداروں کے ذریعے کئے گئے غیر معمولی اور اختراعاتی کاموں کو شناخت دینے کے لئے یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 68)


(Release ID: 1787254) Visitor Counter : 132