وزارت خزانہ
ایس پی ایم سی آئی ایل نے، ڈی آئی پی اے ایم کے رہنما خطوط کے مطابق حکومت ہند کو مالی برس 21-2020 کے لیے 240.41 کروڑ روپئے ڈیویڈنٹ ادا کیا ہے
Posted On:
03 JAN 2022 5:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی،03 جنوری 2022: سکیورٹی پرنٹنگ اور منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس پی ایم سی آئی ایل) نے حکومت ہند کو مالی برس 21-2020 کے لیے 240.41 کروڑ روپئے کا حتمی ڈیویڈنٹ ادا کیا ہے جو کہ کمپنی کی مجموعی مالیت(مالی برس 21-2020 کے لیے ٹیکس کے بعد نفع (پی اے ٹی) کا 57 فیصد) کی 5 فیصد ہے اور جو ڈی آئی پی اے ایم کے رہنما کے خطوط کے مطابق 31 مارچ 2021تک کا ہے۔
خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے ایس پی ایم سی آئی ایل کی طرف سے ڈیویڈنٹ کا چیک وصول کیا جو سی ایم ڈی محترمہ ترپتی پی گھوش اور ڈائرکٹر (مالیہ) جناب اجے اگروال نے ، اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ اور وزارت خزانہ میں خصوصی سکریٹری اور مالی مشیر محترمہ میر سوروپ کی موجودگی میں انھیں پیش کیا۔
ایس پی ایم سی آئی ایل نے بینک نوٹس، سکّوں، سکیورٹی دستاویزات، پاسپورٹ، سکیورٹی انکس اور دیگر سکیورٹی مصنوعات کی سال 21-2020 کے دوران پیداوار میں اہداف حاصل کئے ہیں۔ ایس پی ایم سی آئی ایل نے سال 21-2020 میں 8288 ملین کی تعدادمیں بینک نوٹ، 2757 ملین کی تعداد میں جاری سکے، 6870 میٹرک ٹن (ایم ٹی) سکیورٹی پیپر، 600.42 میٹرک ٹن (ایم ٹی) سکیورٹی انکس بنائی ہیں۔
21-2020 کے دوران کمپنی کی کارروائیوں سے محصول 4712.57 کروڑ روپئے کا ہے اور ٹیکس سے قبل کا نفع 789.74 کروڑ روپئے ہے۔
ایس پی ایم سی آئی ایل کے بارے میں
ایس پی ایم سی آئی ایل جدول-’اے‘ منی رتن زمرہ –Iسی پی ایس ای ہے جو وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے (ڈی ای اے) کے انتظامی کنٹرول کے تحت مکمل طور پر حکومت ہند کی ملکیت ہے۔
*****
U.No.70
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1787249)
Visitor Counter : 159