مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مکانات کی تعمیر اور شہری ترقیات کی وزرت  کی جانب سے  شہری جغرافیائی ڈیٹا اسٹوری چیلنج   2022  کا آغاز

Posted On: 31 DEC 2021 7:14PM by PIB Delhi

31  دسمبر   2021

 

تعمیر مکانات اور شہری ترقیاتی امور کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے ) نے  شہری جغرافیائی ڈیٹا اسٹوری    مقابلےکے آغاز  کا اعلان کیا ہے۔  اس سے بھارت کے جغرافیائی تکنیک سے بہتر طور پر ہم آہنگ ہونے  اور  بھارت کے ماحولیاتی نظام سے متعلق جدت کو فروغ  ملیگا۔

یہ مقابلہ ان چنندہ شہروں کے درمیان ہوگا جو  بہتر کوالیٹی کے جی آئی ایس ڈیٹا سیٹ شائع کریں گے۔  اس ڈیٹا  کا جائزہ لینے    اور ایک قابل غورمواد فراہم کرنے کے لئے    قومی  جغرافیائی ایجنسیوں، نجی شعبے کے  اداروں، سائنسی اور تعلیمی اداروں ،صنعتوں ، صارفین خدمات اور اسٹارسٹ اپ  س کے ذریعے سے  درج    مقابلے میں شامل افراد  کو   1000 سے زائد جغرافیائی  ڈیٹاسیت  فراہم کرائے گئے ہیں۔

فروری  2022 کے  دوران سورت میں منعقد ہونیوالے آزادی  کےامرت مہوتسو اسمارٹ شہر اسمارٹ  اربنائزیشن کانفرنس  کی تیاری کے ساتھ شہری جغرافیائی ڈیٹا  چیلنج ایم او ایچ یو اے کے ذریعے کئے جا رہے پروگراموں کی پیش رفت کی ایک سیریز کا حصہ ہے جسکا مقصد  شہری ماحولیاتی نظام  میں اختراع کو فروغ دینا ہے۔

رجسٹرڈ امیدواروں کے لئے مقابلہ  یکم جنوری 2022 سے شروع ہوگا اور جنوری 2022 کے آخر تک اختتام پزیرہوگا۔

چیلنج کو جغرافیائی پالیسی کو فروغ دینے اور بھارت کو جغرافیائی اعتبار سے  اہل  ملک بنانے کے لئے مرتب کیا  گیا ہے۔  ڈیٹا کو بڑے پیمانے پر شیئر کرنے  اور منسلک کرنے اور   شہریوں کو   بااختیار  بنانے اور شہری خدمات  اور تجربات کو اور زیادہ مؤثر ب بنانے کے لئے جغرافیائی ڈیٹا اور معلومات  تیار کرنے ، اسکا جائزہ لینے اور استعمال کے لئے کار آمد بنائیگا۔ اوپن اینویشن اور اوپن ڈیٹا شیئرنگ کے اصول پر تیار ہ یکاتھن سے بھارت کے تمام شہریوں کو فائدہ مل سکتا ہے۔

تعلیمی، نجی شعبے، ابھرتی صنعتوں، اور حکومت سمیت جغرافیائی ماہرین کی ایک وسیع سیریز سے نئے خیالات اور حل کو اپنا لینے سے کسی بھی ملک کے شہریوں کے ذریعے کامیاب نظریات کو اپنانے میں مدد ملیگی۔

اب تک800 افراد نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ اور 10سے زیادہ ایجنسیوں نے مشورے اور تجزیہ کے لئے شراکت کی ہے۔ جسکے تحت یہ مقابلہ بھارت کو ایک جغرافیائی  باصلاحیت ملک بنانے کی سمت ایک معاونانہ کوشش بن گئی ہے۔ چیلینج ڈیٹا، جس میں ڈیٹا سیٹ اور شراکت داری کے لئے اصول و ضوابط شامل ہیں https://urbanhack.niua.org/ پر آن لائن دستیاب ہیں۔

آزادی کا امرت مہوتسو

آزادی کا امرت مہوتسو  ترقی پزیر بھارت کے 75 ویں سال  شہریوں، تہذیب اور کامیابیوں کے قابل فخر تاریخ کا جشن منانے اور اسے یادگار بنانے کی  حکومت ہند کی ایک پیش رفت ہے۔  یہ مہوتسو بھارت کے لوگوں کی نذر ہے جنہوں نے نہ صرف بھارت کو اسکی ترقی کے سفر میں لانے میں اہم رول ادا کیا ہے بلکہ انکے اندر وہ قوت اور صلاحیت ہے جو خود کفیل بھارت کے عزم سے  متحرک  وزیراعطم  مودی کے  بھارت 2.0 کو روبہ عمل لانے کا اہل ہے۔

آزادی کاامرت مہوتسو ان سب کا اظہار ہے جو بھارت کی سماجی، ثقافتی ، سیاسی اور معاشی پہچان کے ضمن میں مہو سفر ہیں۔  آزادی کا امرت مہوتسو کا باضابطہ سفر 12 مارچ 2021 کو شرع ہوا جب ہماری آزادی کی کی 75 ویں سالگرہ کے لئے75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع ہوئی۔

ش ح۔ع و

U. No : 56

 



(Release ID: 1787136) Visitor Counter : 164


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Marathi