وزارت دفاع
عزت مآب نائب صدر کا دیسی طیارہ بردار بحری جہاز(پی-71)/ وکرانت کا معائنہ
Posted On:
02 JAN 2022 5:32PM by PIB Delhi
عزت مآب نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے 02 جنوری 2022 کو کوچی میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ میں دیسی طیارہ بردار بحری جہاز (آئی اے سی) ''وکرانت'' کا معائنہ کیا جو تیاری کے جدید مرحلے میں ہے۔
ہندوستان کے عزت مآب نائب صدر کو معائنے کے دوران پروجیکٹ کی انفرادیت اور تعمیراتی پیش رفت سے باخبر کیا گیا۔ انہیں 'آزادی کا امرت مہوتسو' منانے کے لئے اگست 2022 سے قبل جہاز کی ڈیلیوری اور اسے پانی میں اتارنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ عزت مآب نائب صدر نے طیارہ بردار بحری جہاز کے ڈیزائن اور اس کی تیاری کی قومی قابلیت کی تعریف کی اور 'آتم نربھر بھارت' یاہندوستان کو خود انحصار بنانے کے رُخ پر کی جانے والی قومی جدوجہد کی ایک روشن مثال کے طور پر اس کی ستائش کی۔
ہندوستانی بحریہ بحر ہند کے علاقے میں ایک زبردست مقامی سمندری طاقت ہے۔ اور ہوائی جنگی گروپ کو اپنے اس کی سرگرمیوں کے تصور میں محوری حیثیت حاصل ہے۔ وکرانت ہندوستانی بحریہ کو قومی مفادات کے رُخ پر مطلوبہ لچک، نقل و حرکت، پہنچ اور جنگی طاقت فراہم کرے گا اور بحر ہند کے خطے میں امن اور استحکام کے لئے ایک مضبوط معاون کے طور پر کام کرے گا۔ ایک طیارہ بردار بحری جہاز تزویراتی اور تکنیکی اعتبار سے بھی اعلیٰ مقام رکھتا ہے اور اسے بجا طور پر جنگی جہاز کے ڈیزائن اور تیاری میں اہم سمجھا جاتا ہے۔ دیسی طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری کے ساتھ ہندوستان ائیر کرافٹ کیریئر کی ڈیزائننگ اور تیاری کے لیے مخصوص مقامی صلاحیت رکھنے والے ممالک کے منتخب گروہ میں شامل ہوجائے گا۔
ہندوستانی جہاز سازی کی صنعت نے 1960 کی دہائی سے ایک طویل سفر طے کیا ہے جس میں دیسی طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت ہندوستان کی مقامی صنعتی صلاحیت کی پہچان ہے۔ دیسی طیارہ بردار بحری جہاز کی 19341 کروڑ روپے کی مجموعی پروجیکٹ لاگت میں تقریباً 76 فیصد دیسی ساز و سامان استعمال کیا گیا ہے۔جہاز کی تیاری میں بڑی تعداد میں دیسی ساز و سامان جیسے اسٹیل کا استعمال کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ہندوستانی صنعتی گھرانوں اور تقریباً 100 بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے تیار کردہ دیگر آلات اور نظام شامل ہیں۔ جہاز کو مقامی طور پر بنانے سے نہ صرف شپ یارڈ کے اندر بلکہ بہت سی دوسری صنعتوں کے لئے بھی جو بیرونی طور پر اس منصوبے کی حمایت کرتی ہیں، روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں ۔ نتیجے میں گھریلو معیشت از سر نو سرمایہ کاری کی متحمل ہوئی ہے۔ دیسی طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری میں شپ یارڈ کے کوئی 2000 لوگوں اور باہر کے 13000 لوگوں کو سالانہ روزگار ملا ہے۔
اس دورے میں عزت مآب نائب صدر کے ہمراہ کیرالہ کے معزز گورنر جناب عارف محمد خان، چیف آف اسٹاف جنوبی بحری کمان ریئر ایڈمرل انٹونی جارج، این ایم، وی ایس ایم، سی ایم ڈی کوچین شپ یارڈ لیمیٹیڈ (سی ایس ایل) جناب مدھو ایس نائر اور بحریہ اور سی ایس ایل کے دیگر سینئر حکام تھے۔ عزت مآب نائب صدر کوجہاز پر چہل قدمی کے دوران دیسی ٹیکنالوجیوں اور صلاحیتوں کے ساجھے کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور ہندوستانی بحریہ اور کوچین شپ یارڈ کی دیسی جنگی جہاز بنانے کی صلاحیتوں کو تقویت پہنچانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ عزت مآب نائب صدر نے کووڈ مشکلات کے باوجود اب تک کی گئی کام کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بعد ازاں، عزت مآب نائب صدر نے 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے حصے کے طور پر نیول فزیکل اینڈ اوشینوگرافک لیباریٹری کا دورہ کیا اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میموریل کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے ٹوویڈایرے انٹیگریشن فیسیلیٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور ایک خودکار سونار ٹرینر بحریہ کے حوالے کیا۔ عزت مآب نائب صدر کیرالہ کے تین روزہ دورے پر ہیں اور لکشدیپ کے دورے کے بعد اتوار کی صبح کوچی نیول ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔ قبل ازیں نائب صدر کے اعزاز میں آئی این ایس گروڈا میں 100 جوان گارڈوں نے پریڈ کی ۔
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1787001)
Visitor Counter : 175