نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے اندرونِ ملک تیار بھارت کے طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا دورہ کیا


انہوں نے آئی این ایس وکرانت کو آتم نربھر بھارت کی عظیم علامت قرار دیا

’آئی این ایس وکرانت ہماری دفاعی تیاریوں کو زبردست تقویت بہم پہنچائے گا‘: نائب صدر جمہوریہ

جناب نائیڈو نے بھارتی بحریہ اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کی ستائش کی

Posted On: 02 JAN 2022 6:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02 جنوری 2022

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے، آج کوچی میں بھارت کے دیسی طیارہ بردار بحری جہاز، آئی این ایس وکرانت‘ کا دورہ کیا۔ اس طیارہ بردار جہاز کو ’آتم نربھر بھارت کے تئیں ہماری مہم کی ایک زبردست مثال‘قرار دیتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ آئی این ایس وکرانت کی اندرونِ ملک تیاری ملک کے خواب کی تکمیل ہے۔

جناب نائیڈو کی آمد پر کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کے سی ایم ڈی  ، جناب مدھو ایس نائر اور بھارتی بحریہ کے افسران کے ذریعہ، انہیں اس طیارہ  بردار جہاز کے تعمیراتی عمل  اور جہاز کے جائزہ کے سلسلے میں ایک پرزنٹیشن دکھائی گئی ۔ بعد ازاں، نائب صدر جمہوریہ کو بہری جہاز کے فلائٹ ڈیک پر لے جایا گیا اور انہیں فلائٹ ڈیک کے ڈیزائن اور صلاحیتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرائی گئی۔

 

 

CLP_6901.JPG

 

CLP_6889.JPG

CLP_6870.JPG

اس کے بعد ، کوچی میں ڈی آر ڈی او کے سہولتی مرکز، نول فزیکل اینڈ اوشیونوگرافک لیباریٹری (این پی او ایل) میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ انہیں آئی این ایس وکرانت کا دورہ کرکے خوشی ہوئی۔ انہوں نے اسے ایک ’باکمال تکنالوجی ‘قرار دیا۔ جناب نائیڈو نے طیارہ بردار بحری جہازکی تیاری میں بھارتی بحریہ اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کے درمیان تال میل کی ستائش کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے خیال ظاہر کیا کہ آئی این ایس وکرانت سمندر میں ہماری دفاعی تیاریوں کے لیے زبردست تقویت بہم پہنچائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ، ’’ایک مضبوط بحریہ ملک کی ترقی کے لیے یقیناً ایک پہلی شرط ہے اور طیارہ بردار بحری جہاز کی تعمیر صحیح سمت میں اٹھایا گیا ایک قدم ہے۔‘‘

اس دورے کے دوران کیرالا کے گورنر جناب عارف محمد خان، کیرالا حکومت میں صنعتوں کے وزیر  جناب پی راجیو، اور دیگر افسران موجود تھے۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 35

 



(Release ID: 1786988) Visitor Counter : 171