وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان نے 100 دن کی پڑھنے کی ایک مہم‘پڑھے بھارت’ کا آغاز کیا، جس میں "نوجوان دوستوں" سے اپنی پڑھنے کی فہرست شیئر کرنے کی اپیل کی گئی

Posted On: 01 JAN 2022 3:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ یکم جنوری     مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج 100 دن کے مطالعہ کی مہم 'پڑھے بھارت' کا آغاز کیا۔ اس 100 روزہ  مطالعہ مہم کا آغاز قومی تعلیمی پالیسی2020  (این ای پی) کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جس میں مقامی/مادری/علاقائی/قبائلی زبانوں میں بچوں کی عمر کے مطابق پڑھنے والی کتابوں کی دستیابی کو یقینی بناتے ہوئےان کے لیے خوشگوارماحول میں  پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے پڑھنے کی اہمیت پر زور دیا کہ بچوں کو چاہیے کہ وہ مسلسل اور زندگی بھر سیکھنے کو یقینی بنائیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پڑھنے کی عادت اگر کم عمری میں لگائی جائے تو ذہنی نشوونما میں مدد ملتی ہے اور تخیل کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور بچوں کو سیکھنے کا سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔

جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ مطالعہ سیکھنے کی بنیاد ہے، جو طلباء کو آزادانہ طور پر کتابیں پڑھنے کی ترغیب دیتا ہے، تخلیقی صلاحیتوں، تنقیدی سوچ، ذخیرہ الفاظ اور زبانی و تحریری طور پر اظہار خیال کرنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے بچوں کو اپنے ارد گرد کے ماحول اور حقیقی زندگی کے حالات سے منسلک ہونے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے ایک ایسا ماحول تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس میں طلباء خوشی کے لیے پڑھیں اور ایک ایسے عمل کے ذریعہ اپنی ہنر مندی کو فروغ دیں جو خوشگوار اور پائیدار ہو اور جو زندگی بھر ان کے ساتھ رہے۔

جناب پردھان نےان پانچ کتابوں کے نام بتائے جنہیں انہوں نے پڑھنا شروع کیا ہے۔ انہوں نے سبھی  کو کتابیں پڑھنے کی عادت  ڈالنے کی ترغیب دی اور سب پر زور دیا کہ وہ جو کچھ پڑھ رہے ہیں اسے اپنے مشوروں کے ساتھ شیئر کریں۔

پڑھے بھارت مہم بال واٹیکا سے گریڈ 8 تک پڑھنے والے بچوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ یکم جنوری 2022 سے 10 اپریل 2022 تک 100 دنوں (14 ہفتوں) کے لیے پڑھنے کی اس مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔اس مطالعہ مہم کا مقصد بچوں، اساتذہ، والدین، کمیونٹی، تعلیمی منتظمین وغیرہ سمیت ریاستی و قومی سطح پر تمام شراکت داروں کو شامل کرنا ہے۔ فی گروپ فی ہفتہ ایک سرگرمی کو  پرلطف بنانے اور پڑھنے کی خوشی کے ساتھ پڑھنے اور تاحیات وابستہ رہنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس مہم کو بنیادی خواندگی اور عددی مشن کے وژن اور اہداف سے بھی ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

100 دن کی پڑھنے کی مہم میں ہندوستانی زبانوں بشمول مادری /مقامی/علاقائی زبانوں پر بھی توجہ دی جائے گی۔ اسی سلسلے میں 21 فروری، جسے مادری زبانوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، کو بھی اس مہم کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔ بچوں کو اپنی مادری زبان/مقامی زبان میں پڑھنے کی ترغیب دے کر ملک بھر میں کہانی پڑھواپنی بھاشا میں (اپنی زبان میں کہانی پڑھنا) کی سرگرمی کے ساتھ اس دن کو منایا جائے گا۔ اس سے ہمارے معاشرے کی مقامی زبان اور ثقافت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

لہٰذا، 100 دن کی پڑھنے کی مہم کا تصور طلباء کے ساتھ ان کے اسکولوں، اساتذہ، والدین اور کمیونٹی کے ساتھ ہر ممکن طریقے سے مدد اور حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے اور سیکھنے کے خوشگوار تجربے کے لیے بچوں کو پڑھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ محکمہ سکول برائے تعلیم و خواندگی تمام شراکت داروں کو اپنے بچوں کی مضبوط بنیاد بنانے کے لیے اس مہم میں دل و جان سے حصہ لینے کی دعوت دیتا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-16

 


(Release ID: 1786848) Visitor Counter : 265