نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے سالِ نو 2022 کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 31 DEC 2021 8:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 31 دسمبر 2021:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے نئے سال 2022 کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ان کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

’’میں ملک کے تمام شہریوں کو نئے سال 2022 کی آمد پر مبارکباد اور نیک ترین خواہشات پیش کرتا ہوں۔

نیا سال نئی شروعات کا وقت ہوتا ہے۔ یہ زندگی میں نئے نصب العین  طے کرنے اور نئے عزم لینے کا وقت ہوتا ہے۔ آیئے، ہم اس نئے سال کے موقع پر مزید مہربان ، مزید ہمدرد اور دوسروں کا خیال رکھنے والے انسان بنیں۔

خوشی و مسرت کے اس موقع پر، آیئے ہم ایک پرامن، خوشحال اور ہم آہنگ معاشر ے کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کرنے کا اجتماعی طور پر عزم کریں۔

خدا کرے کہ سال نو ہماری زندگی میں امن، اچھی صحت اور خوشحالی لے کر آئے۔‘‘

 

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 07


(Release ID: 1786758) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi