سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ٹیلی-میڈیسن ٹیکنالوجی ہندوستان کے مستقبل کی صحت دیکھ بھال نظام کا اہم ستون بننے جارہی ہے
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بنارس ہندو یونیورسٹی ، وارانسی میں ٹیلی –ڈیجیٹل ہیلتھ پائلٹ پروگرام لانچ کیا
تین ضلعوں ، وارانسی، گورکھپور اور منی پور کے کمجونگ میں شروع ہونے والا یہ پروجیکٹ ابتدائی مرحلے میں 60,000مریضوں کو کور کرے گا
وزیر موصوف کا کہنا ہے کہ ہندوستانی آبادی کے لئے الیکٹرونک صحت ریکارڈ (ای ایچ آر)تیار کرنے کےلئے پروجیکٹ شروع ہوگا
ٹیلی-میڈیسن ہندوستان کو ہر سال 5-4بلین امریکی ڈالر بچا سکتی ہے: ڈاکٹر جتندر سنگھ
Posted On:
31 DEC 2021 4:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31دسمبر؍2021:
مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی، (آزادانہ چارج)، ارضی سائنس، پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتندر سنگھ نے آج کہا کہ ٹیلی- میڈیسن ٹیکنالوجی ہندوستان کے مستقبل کے صحت دیکھ بھال نظام کا اہم ستون بننے جارہی ہے۔
بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی میں ٹیلی- ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پائلٹ پروگرام کی لانچنگ کرتےہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ٹیلی –میڈیسن جیسے اختراعاتی صحت حل ہندوستان کو ہر سال5-4بلین امریکی ڈالر بچا سکتے ہیں اور نصف اِن-پرسن آؤٹ پیشنٹ مشورے کی جگہ لے سکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈیجیٹل صحت مشن یہ یقینی بنانے کے لئے ہے کہ اگلی حد یہ ہے کہ صحت خدمات سب کے لئے بآٓسانی دستیاب ہوں اور رعایتی ہوں۔ خاص طور سے دیہی اور دشوار گزار علاقوں میں رہنے والے غریبوں کے لئے ۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلی –میڈیسن یکساں طور سے ذاتی مشوروں کے مقابلوں میں تقریبا ً 30فیصد کم لاگت کو متاثر کرنے والی ثابت ہوئی ہے۔یعنی اِس سے ڈاکٹروں کے پاس آنے جانے پر جو خرچ ہوتاہے، اس میں کافی بچت ہوتی ہے۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ حالانکہ ٹیلی-میڈیسن تکنیک ملک میں کافی عرصے سے چلن میں تھی، لیکن کووڈ عہد کے بعد اور ہندوستان میں ڈیجیٹل صحت ایکو سسٹم کے لئے وزیر اعظم مودی کی حوصلہ افزائی کے مدنظر اِسے بڑھاوا ملا ہے۔
ہندوستان کے کچھ حصوں میں ٹیکوں کی ڈرون ڈیلیوری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر محترم نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کے ساتھ روبوٹک سرجری بھی بہت جلد ایک حقیقت بن جائے گی اور مستقبل کے ڈاکٹر ٹیلی-ڈاکٹروں کی اہلیت کو بڑھاوا دیں گے۔
ہندوستان میں بہت کم ڈاکٹر-مریض تناسب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ، جوکہ فی 1,457 ہندوستانی شہریوں پر ایک ہے۔ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ٹیلی-میڈیسن اب ایک متبادل نہیں، بلکہ ایک ضرورت ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی تقریباً 65 فیصد آبادی دیہی گاؤں میں رہتی ہے، جہاں ڈاکٹر-مریض کا تناسب فی 25,000شہریوں پر ایک ہے اور اِس لئے اُنہیں قصبات اور بڑے شہروں میں موجود ڈاکٹروں سے اعلیٰ نوعیت کی طبی صلاح لینی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی –میڈیسن نہ صرف مریضوں کو اپنا وقت اور پیسہ بچانے میں مدد کرے گی، بلکہ ایسے ڈاکٹر بھی مہیا کرے گی، جو ایک کال پر اپنے مریضوں کی فوری مدد کرسکتے ہیں اور سرگرم طورپر بڑی بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کے علاج میں پوری سرگرمی کے ساتھ شامل ہو سکتے ہیں۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ تین اضلاع وارانسی، گورکھپور اور منی پور کے کامجونگ میں شروع ہونے والے اِس پروجیکٹ میں ابتدائی مرحلے میں ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ تین اضلاع وارانسی، گورکھپور اور منی پور کے کامجونگ میں شروع ہونے والے اِس پروجیکٹ میں ابتدائی مرحلے میں 60,000مریضوں کو شامل کیا جائے گا اور آنے والے برسوں میں اِسے دھیرے دھیرے پورے ملک میں وسعت دی جائے گی۔ اطلاعاتی ٹیکنالوجی، پیش گوئی اور تجزیاتی کونسل (ٹی آئی ایف اے سی)، جو مرکز میں سائنس اور ٹیکنالوجی محکمے کی ایک بااختیار اِکائی ہے، اُس نے آئی آئی ٹی مدراس-پرورتک فاؤنڈیشن ٹیکنالوجیز اور سی ڈی اے سی موہالی کے تعاون سے ایک پائلٹ ٹیلی –ڈائیگنوسٹک پروجیکٹ تیار کیا ہے۔ یہ ہندوستانی آبادی کے لئے ایک الیکٹرونک صحت ریکارڈ (ای ایچ آر)بھی تیار کرے گا۔
وزیر محترم نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ایک اسکیلیبل پلگ (پی ایل یو جی)اور پلے(پی ایل اے وائی)ماڈل ہے، جو دور دراز کے علاقوں میں رہنے والی محروم خواتین اور بچوں کو سستی قیمت پر معیاری طبی دیکھ بھال مہیا کرنے کے لئے ہے۔اہم سرگرمیوں میں مریضوں کی جانچ شامل ہے۔ پہننے لائق آلات کے ساتھ خواتین ؍بچے ، ای-سنجیونی کلاؤڈ کے توسط سے صحت ڈاٹا ریکارڈ کا تجزیہ کرنے کے لئے ڈاکٹروں کے پول میں منتقل کرنا اور بنیادی طورپر ای ایچ آر کی ترقی کے لئے ہے۔ جن معیارات کا تجزیہ کیا جائے گا، ان میں ای سی جی ، دل کی رفتار، بلڈ پریشر، لیپِڈ پروفائل، ہیموگلوبین اور فوئٹل ڈوپلر شامل ہیں۔
واضح ہو کہ ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اپنے پارلیمانی حلقے اُودھم پور-کٹھوعہ-ڈوڈا میں اپنے ایم پی -ایل اے ڈی فنڈ سے ضلع اسپتال اُودھم پور میں اس سے جڑی تمام پنچایتوں کے ساتھ ٹیلی-مشورہ سہولت کا نظم کیا ہے اور مستقبل بنیاد پر اس کی نگرانی کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صحت شعبے کو اعلیٰ اولیت دی ہے اور اِس سال کے بجٹ میں صحت دیکھ بھال خر چ میں 137فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جو کہ صنعتوں کی جی ڈی پی 2.5فیصد-3فیصد امیدوں کے عین مطابق ہے۔وزیر محترم نے مزید بتایا کہ ہندوستان اِس مالی سال میں صحت پر 2.23لاکھ روپے خر چ کرے گا، جس میں35,000کروڑ روپے کووڈ -19کے ٹیکوں پر خرچ ہوں گے۔
وزیر محترم نے کہا کہ مودی سرکار کے ذریعے شروع کئے گئے مختلف صحت دیکھ بھال کے پروجیکٹوں، جیسے پی ایم آیوشمان بھارت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن، آیوشمان بھارت جن آروگیہ یوجنا، آیوشمان سواستھ اور کلیان کیندر، پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا(پی ایم-بی جے پی)اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن نے صحت سہولیات کو نہ صرف آسان بنایا ہے، بلکہ ملک کے لاکھوں غریبوں کے لئے اسے قابل برداشت بھی بنایا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 15026)
(Release ID: 1786648)
Visitor Counter : 203