امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے چھ ریاستوں کو اضافی مرکزی امداد کے 3,063.21 کروڑ روپے کو منظوری دی
آسام، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال کو 2021 کے دوران آنے والے سیلاب/ لینڈ سلائیڈنگ/ سائیکلون کے لیے فنڈ موصول ہوئے
Posted On:
30 DEC 2021 5:20PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) نے 2021 کے دوران سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے متاثر ہونے والی چھ ریاستوں کو نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت اضافی مرکزی امداد کی منظوری دی ہے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے ان چھ ریاستوں کے لوگوں کی مدد کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے جنہوں نے ان قدرتی آفات کا سامنا کیا۔
ایچ ایل سی نے این ڈی آر ایف سے 3,063.21 کروڑ روپے کی اضافی مرکزی امداد کو منظوری دی:
- سمندری طوفان ’توکتائی‘- 2021 کے لیے، گجرات کو 1,133.35 کروڑ روپے؛
- سمندری طوفان ’یاس‘ - 2021 کے لیے، مغربی بنگال کو 586.59 کروڑ روپے؛
- جنوب مغربی مانسون 2021 کے دوران سیلاب/ لینڈ سلائیڈنگ کے لیے آسام کو 51.53 کروڑ روپے، کرناٹک کو 504.06 کروڑ روپے، مدھیہ پردیش کو 600.50 کروڑ روپے اور اتراکھنڈ کو 187.18 کروڑ روپے۔
یہ اضافی امداد اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (SDRF) میں مرکز کی طرف سے ریاستوں کو جاری کیے گئے فنڈز سے زیادہ ہے، جو پہلے ہی ریاستوں کے اختیار میں رکھے گئے ہیں۔ مالی سال 2021-22 کے دوران مرکزی حکومت نے 28 ریاستوں کو ان کے ایس ڈی آر ایف میں 17,747.20 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ مزید 3,543.54 کروڑ روپے NDRF سے 7 ریاستوں کو جاری کیے گئے ہیں۔
سال 2021-22 کے دوران، مرکزی حکومت نے متاثرہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے میمورنڈم کی وصولی کا انتظار کیے بغیر، قدرتی آفات کے فوراً بعد 22 بین وزارتی مرکزی ٹیمیں (IMCTs) تعینات کی تھیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- س ا
U: 14993
(Release ID: 1786401)
Visitor Counter : 245