شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی بھارت میں سیاحت کا فروغ، مائی گوو انڈیا کے اشتراک سے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ذریعے فوٹوگرافی اور ویڈیو گرافی مسابقے کا انعقاد

Posted On: 29 DEC 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29/دسمبر 2021 ۔ شمال مشرقی بھارت کی آٹھ ریاستیں دلفریب قدرتی حسن، فرحت افزا موسم، مالامال حیاتیاتی تنوع، نایاب جنگلی حیوانات، تاریخی مقامات، ممتاز ثقافتی و مذہبی وراثت اور پرجوش اور خیرمقدم کرنے والے لوگوں سے مالامال ہیں۔ یہ خطہ جنگلی حیوانات، مذہبی و ثقافتی سیاحت، دریاؤں کے سفر، گولف میں دلچسپی رکھنے والے سیاحوں اور دوسروں کی میزبانی کرنے کا ذوق رکھنے والوں کے لئے ناقابل فراموش اسفار کے مواقع دستیاب کراتا ہے۔ اس خطے میں کوہ یپمائی، ٹریکنگ اور ایڈونچر ٹورازم کے زبردست امکانات ہیں۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر ہم ’شمال مشرقی بھارت فوٹوگرافی و ویڈیو گرافی مسابقہ‘ کا انعقاد کررہے ہیں، جس کا مقصد شمال مشرقی خطے کو ایک سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کے ساتھ ہی ساتھ اس علاقے کی ثقافت، عوام، فنون، خورد و نوش وغیرہ سے روبرو کرانا ہے۔

بھارت سرکار کے ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے اپنے سوشل میڈیا چینلوں سے ’ود لو فرام نارتھ ایسٹ‘ مہم کا آغاز کیا ۔

 

 

  • مسابقے کا موضوع –  شمال مشرقی بھارت
  • سرگرمیاں –  اس مسابقے کے جزو کے طور پر تصاویر اور ویڈیو میں دلچسپی رکھنے والے افراد شمال مشرق سے متعلق درج ذیل زمروں یعنی ثقافت، خورد و نوش، عوام، تاریخی یادگاریں، حیاتیاتی تنوع، حیوانات و ماحولیات سے متعلق مسابقے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اہم رہنما ہدایات حسب ذیل ہیں:

  • اس مسابقے میں صرف بھارت کے ہی سبھی شہری حصہ لے سکتے ہیں
  • اس مسابقے کا دورانیہ: 20 دسمبر 2021 سے 27 جنوری 2022
  • مسابقے میں شرکت کرنے والا کوئی بھی شخص صرف 5 انٹریز جمع کراسکتا ہے
  • تصاویر اور ویڈیو ہائی ریزولیوشن والے ہونے چاہئیں
  • تصاویر جے پی جی / پی این جی اور ایم پی4 فارمیٹ میں جمع کی جانی چاہئے
  • تصاویر اور ویڈیوز کا سائز 10 ایم بی سے زیادہ نہ ہو
  • زبان
  • سبھی انٹریز www.mygov.in کےکریٹیو کارنر سیکشن میں سمٹ کی جانی چاہئیں
  • کسی دوسرے میڈیم / طریقے سے سمٹ کی گئیں انٹریز پر غور نہیں کیا جائے گا
  • تین ونرس کا انتخاب کیا جائے گا اور انھیں قومی سطح پر ریکوگنیشن ملے گا
  • امیدواروں کا تجزیہ درج ذیل معیار پر کیا جائے گا:

مائی گوو انڈیا پر موصولہ سبھی انٹریز  کا ایوارڈ کے لئے تجزیہ سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کیا جائے گا

  • انٹریز کے بارے میں فیصلہ تخلیقیت، اصلیت، کمپوزیشن، تکنیکی امتیاز، سادگی، فنکارانہ لیاقت اور ویزول امپیکٹ اور مواصلت کے طریقہ کار جیسے عناصر کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
  • سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ مسابقت میں حصہ لینے والے سبھی افراد کے لئے حتمی اور لازمی ہوگا اور ان کے فیصلوں کے تعلق سے مسابقے میں حصہ لینے والے کسی بھی شخص کے سامنے کوئی وضاحت پیش نہیں کی جائے گی۔
  • غیر منتخب انٹریز کا استعمال کسی بھی مقصد کے لئے شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ذریعے نہیں کیا جائے گا اور ایف سی آئی کا اس پر کوئی دانشوارانہ حق نہیں ہوگا۔
  • مسابقے کی میعاد 20 جنوری 2022 کو ختم ہوگی
  • ایوارڈز اور ریکوگنیزن – چوٹی کے تین فاتحین کو شمال مشرقی خطے کا ہولیڈے پیکیج دیا جائے گا

شرائط و ضوابط کے لئے  درج ذیل لنک پر کلک کریں:

https://innovateindia.mygov.in/destination-north-east-photography-and-videography-contest/

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.14959

 


(Release ID: 1786172) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil