بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جہازوں کی مرمت کی پانڈو فیسیلٹی کی تعمیر مئی ، 2022 ء سے شروع ہو گی ؛ دو سال میں مکمل ہو جائے گی : جناب سربانند سونووال
Posted On:
29 DEC 2021 2:40PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،29 دسمبر/ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے 27 دسمبر ، 2021 ء بروز پیر کو ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی )، کوچی شپ یارڈ لمیٹیڈ اور آئی آئی ٹی مدراس کے سینئر افسران سے ملاقات کی اور گواہاٹی میں پانڈو شپ مرمت کے کارخانے سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس شپ یارڈ کی تعمیر کا کام مئی 2022 ء سے شروع ہونا ہے، جس کے لئے تکنیکی کام مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کو 2 سال میں یعنی 2024 ء تک مکمل کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔
جہازوں کی مرمت کے اس نئے کارخانے کا اعلان 26 اگست ، 2021 ء کو کیا گیا تھا۔ اس سہولت کی تعمیر سے خطے کی اقتصادی بحالی میں مدد ملے گی۔ اس پروجیکٹ کو مشترکہ طور پر آئی ڈبلیو اے آئی اور کوچی شپ یارڈ لمیٹیڈ کے ذریعے مشترکہ طور پر ڈیزائن اور تیار کیا جا رہا ہے ۔ اس کے لئے تکنیکی مدد آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے ۔ ’ سلپ وے ‘ کے نام سے یہ پروجیکٹ 3.67 ایکڑ اراضی پر تیار کیا جا رہا ہے ، جو حکومت آسام نے فراہم کی ہے ۔
وزیر موصوف نے مزید وضاحت کی کہ شمال مشرقی خطے کی مستقبل کی ترقی آبی گزرگاہوں کے منصوبے کی ترقی پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل واٹر ویز 2- برہمپترا اور نیشنل واٹر ویز 6- باراک کی ترقی سے خطے میں مال بردار ی اور مسافروں کی آمدورفت کے ساتھ ساتھ سیاحتی جیٹیوں کی ترقی میں مدد ملے گی اور یہ خطے کی اقتصادی ترقی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ موٹر ایبل آبی گزر گاہوں کے حصول کے لئے دونوں دریاؤں سے گاد نکالنا ضروری ہے تاکہ مال بردار جہازوں کی آمد و رفت کے لئے مناسب گہرائی حاصل کی جا سکے ۔
جناب سونووال نے کہا کہ اقتصادی خوشحالی کی ہماری تاریخ کو ، ہمارے دریاؤں کو سامان اور مسافروں کی آمد و رفت کے لئے استعمال کرنے اور خوش اسلوبی سے ، انہیں چلانے کے ذریعے پھر سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ اس سے نہ صرف پورے شمال مشرقی خطے کے بر آمداتی سیکٹر کو فروغ ملے گا بلکہ خطے میں روزگار پیدا کرنے میں ایک بڑا ذریعہ ثابت ہو گا ۔ شمال مشرق کی تمام ریاستی حکومتوں نے ، اِن آبی گزر گاہوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی مدد فراہم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم – مرکز ، ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر بلا رکاوٹ کام کریں گے تاکہ یہاں کے عوام ، اِس سے فائدہ حاصل کر سکیں اور خوشحال ہو سکیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-12-2021)
U. No. 14950
(Release ID: 1786169)
Visitor Counter : 180