وزارت خزانہ

بین الاقوامی مالی خدمات سینٹرس اتھارٹی ( آئی ایف ایس سی اے ) نے سپر وائزری ٹیکنا لوجی سسٹم کے لئے درخواست برائے تجویز ( آر ایف پی ) جاری کی

Posted On: 29 DEC 2021 3:18PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،29 دسمبر/ بین الاقوامی مالی خدمات سینٹرس اتھارٹی ( آئی ایف ایس سی اے ) کو گجرات کے گاندھی نگر میں واقع  گفٹ  - آئی ایف ایس سی میں ایک متحدہ مالی سیکٹر ریگو لیٹر کے طور پر بھارت میں بین الاقوامی مالی خدمات سینٹروں ( آئی ایف ایس سی ) میں مالی مصنوعات ،  مالی خدمات اور مالی اداروں کی ترقی اور ریگو لیشن کے لئے قائم کیا گیا ہے ۔

          آئی ایف ایس سی اے میں اطلاعاتی ٹیکنا لوجی ( آئی ٹی ) کے ایک ایسے جدید ترین پلیٹ فارم کو نافذ کرنے کی گنجائش  ہے ، جس سے تمام فریقوں کو کاروبار  کرنے میں آسانی  کی خاطر  ٹیکنا لوجی کے استعمال کرنے ، زیر نگرانی اکائیوں کے لئے عمل در آمد  کی لاگت  کو کم کرنے اور آئی ایف ایس سی اے کو بہترین سپر وائزری  ٹیکنا لوجی ( سپ ٹیک ) نظام کے ساتھ ترقی پسند  ریگولیٹر کے طور پر قائم کرنے میں مدد ملے ۔ سپ ٹیک نظام کو انتظامیہ  ، عمل در آمد ، نگرانی اور اس کے ریگو لیشن کے تحت آنے والی اکائیوں کے لئے عمل در آمد  کا فریم ورک  تیار کرنے کے کام کا احاطہ کرنا چاہیئے۔ سپ ٹیک  نظام آئی ایف ایس سی اے  کو بھارت اور بیرون ملک  سیکٹر کے دیگر  ریگو لیٹروں کے ساتھ اور مشین سے مشین کی بنیاد پر  ایپلی کیشن پروگرامنگ  انٹر فیس ( اے پی آئی ) کے ذریعہ ، جو بھی مناسب ہو ، اشتراک کے قابل بنائے گا ۔

          اس سلسلے میں  آئی ایف ایس سی اے کا ارادہ ایک ایسا  آئی ٹی سروس پرو وائیڈر ( ایس پی ) منتخب کرنا ہے ، جو آئی ایف ایس سی اے کی سپر وائزری ٹیکنا لوجی ( سپ ٹیک ) نظام کے ڈیزائن ، تیاری ، نفاذ ، چلانے اور دیکھ ریکھ کے کام انجام دے سکے اور اس مقصد کے لئے آر ای پی  جاری کیا گیا  ہے ۔ پروجیکٹ  کی مدت تقریباً 72 ماہ رکھی گئی ہے ، جس میں ایس پی کے بعد 12 مہینے نافذ کرنے کے لئے اور 60 مہینے آپریشن اور رکھ رکھاؤ کے لئے ہوں گے  ۔

          آر ایف پی کی تفصیلات ای – خریداری پورٹل https://ifsca.enivida.com  پر دستیاب ہے ۔ آئی ایف ایس سی اے کے لئے سپ ٹیک نظام کی خاطر سروس پرو وائیڈر کے انتخاب  کے مقصد سے بولی طلب کرنے کا نوٹس  https://ifsca.gov.in/home/TenderList  پر دیکھا جا سکتا ہے ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (29-12-2021)

U. No.  14948



(Release ID: 1786168) Visitor Counter : 144