وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

تمل ناڈو میں شہری غریبوں کو  کفایتی رہائش  فراہم کرنے کے لئے بھارت اور  اے ڈی بی نے 15 کروڑ  ڈالر کے قرض کے معاہدے پر  دستخط کئے

Posted On: 20 DEC 2021 4:26PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت  اور  ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)  نے تمل ناڈو میں شہری غریبوں کے لئے شمولیت  پر مبنی ،  لچک دار  اور  پائیدار  رہائش  تک  رسائی کو یقینی بنانے کے لئے 7 دسمبر 2021  کو  15 کروڑ ڈالر  کے ایک قرض کے معاہدے  پر دستخط کئے۔

تمل ناڈو میں شہری  غریب  علاقوں  کے پروجیکٹ کے لئے شمولیت پر مبنی ، لچک دار  اور پائیدار  رہائش کے لئے قرض کے معاہدے پر بھارتی حکومت کی طرف سے وزارت خزانہ کے  اقتصادی امور  کے محکمے  کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا  اور  اے ڈی بی  کی طرف سے اے ڈی بی کے  انڈیا ریزیڈنٹ مشن کے  کنٹری ڈائریکٹر  جناب تاکے او کونیشی نے دستخط کئے۔

جناب مشرا نے  قرض کے معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ  یہ پروجیکٹ   بھارت سرکار  کی ترقی  کی ترجیحات  اور شہری علاقوں کی ترقی کے لئے  پالیسیوں، خاص طور پر  سرکار کے  اہم پروگرام   پی ایم اے وائی  - سبھی کے لئے ہاؤسنگ  (شہری) کے  مطابق ہے۔  یہ  مجاز  کنبوں کے لئے مکان  کے پرویژن کے ساتھ  تمل ناڈو میں شہری غریبوں کے لئے مکانوں  کی  کمی  کو دور  کرے گا۔

جناب  کونیشی نے کہا  کہ  ’’تمل ناڈو میں تیزی سے  ہوئی  شہر کاری  اور ترقی  کی وجہ سے  خاص طور سے  کم آمدنی والے طبقے  کے خاندانوں کے لئے  مکانوں کی کمی  پیدا  ہو گئی ہے’’۔ انہوں نے کہا کہ  ’’یہ پروجیکٹ کمزور  اور محروم  کنبوں کو  کفایتی مکان  فراہم کرانے کے لئے بنیادی ڈھانچے  اور خدمات تک  ان کی رسائی کو یقینی بنا ئے گا اور  کفایتی  رہائشی پروجیکٹوں میں  پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری  کو ترغیب دے گا‘‘۔

تمل  ناڈو کی 7.2  کروڑ  لوگوں کی آبادی میں سے تقریباً نصف آبادی  شہری  علاقوں میں رہتی ہے، جو  اسے  بھارت کا سب سے  زیادہ  شہر کاری  والی ریاست  بناتی ہے۔ تمل ناڈو  اربن  ہیبی ٹیٹ  ڈیولپمنٹ بورڈ  کے ذریعہ یہ پروجیکٹ 9  الگ الگ  مقامات پر  رہائشی مکانوں  کی تعمیر  کرے گا اور  قدرتی  خطروں  کے تئیں  حساس  تقریبا  6000  کنبوں کو  محفوظ  مقامات پر  منتقل کرے گا۔ یہ تمل ناڈو کے ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ  ڈائریکٹوریٹ کو  سستے مکان ، ماحولیات کے تحفظ ، آفات  کے خطرے  کے بندوبست  اور  صنف سمیت  ریاست  کے  اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا نقشہ بنانے کے لئے  علاقائی  منصوبوں کو فروغ دینے میں مدد  کرے گا۔

اے ڈی بی کی امداد کا ایک حصہ  ریاستی حکومت کے ذریعہ تمل ناڈو  شیلٹر فنڈ میں  اکیویٹی کی شکل میں  انویسٹ کیا جائے گا تاکہ  نجی شعبے کے  فائنانسنگ کو  فروغ دیا جاسکے اور خاص طور سے  کم آمدنی والے  اور  مہاجر کارکنوں  کے لئے  صنعتی ہاؤسنگ  اور  کام کاج  والی خواتین ہوسٹلز میں سرمایہ کاری  کو فروغ دیا جاسکے۔

اس کے علاوہ اے ڈی بی تمل ناڈو میں  کفایتی  رہائش  اور علاقائی  پلاننگ میں شامل  سرکاری ایجنسیوں  کی صلاحیت سازی میں مدد کرنے کے لئے اپنے ٹیکنیکل اسسٹنٹ اسپیشل فنڈس  سے 15  لاکھ ڈالر کی تکنیکی  امداد  (ٹی اے)  گرانٹ فراہم کرے گا۔ یہ تکنیکی  امداد  کفایتی  ہاؤسنگ  ڈلیوری کے لئے کامیاب  نظریئے کی دستاویز  تیار کرے گا، جس میں  منتقل  کئے جانے والے کمزور طبقے کے فیض یافتگان کے لئےگریجویشن پروگرام شامل ہے۔ اسے  ملک کے  دیگر حصوں اور شہروں میں اپنایا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  ف ا- ق ر)

U-14935


(Release ID: 1786021)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu