ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات اور جنگلی جانوروں کے تحفظ میں کیریئر

Posted On: 20 DEC 2021 3:05PM by PIB Delhi

 ماحولیات ،جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت ماحولیات کی تعلیم ،بیداری اور تربیتی اسکیم ای ای اے ٹی نافذ کررہی ہے،جس کا مقصد اسکول اور کالجوں کے طلبا میں خصوصی طو رپر ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینا ہے اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے ان کی شرکت کو بروئے کار لانا ہے۔اس اسکیم کےنیشنل گرین کارپس پروگرام کے تحت  اسکولوں اور کالجوں میں ایک لاکھ سے زیادہ ایکو ۔کلبس بنائے گئے ہیں تاکہ طلبا کو ماحولیاتی تعلیم دی جاسکے اور اس سلسلے میں ان میں بیداری پیدا کی جاسکے ۔اس کے علاوہ یہ وزارت نیشنل پارکس ،جنگلی جانوروں کے تحفظ کے مقامات اور محفوظ علاقوں میں اسکولی طلبا کے لئے فیلڈ وزیٹس /قدرتی کیمپس کے اہتمام میں تعاون دیتی ہے ۔ای ای اے ٹی اسکیم کے نیشنل نیچر کیمپنگ پروگرام کے تحت وزارت اسکولی طلبا کے لئے قدرتی کیمپوں کا اہتمام کرتی ہے اس کا مقصد طلبا کو قدرتی تجربے سے واقف کرانا ہے اور قدرت اور اس کے تحفظ کے تئیں ان کے احساس کو بیدار کرنا ہے ۔نوجوانوں کے امور کے محکمے کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق ماحولیات کے تحفظ کے بارے میں بیداری اور نیشنل سروس اسکیم کی ریگولر سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے ۔این ایس ایس یعنی نیشنل سروس اسکیم کے رضاکار ماحولیاتی تحفظ ،آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔وہ قابل تجدید توانائی کا استعمال کرنے کے علاوہ شجر کاری کی مہم کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ امور پر بھی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔

وزارت نے ملک کے نوبایو جیوگرافک خطوں میں پھیلے دس مقامات پر ایک تجرباتی بنیاد پر جاری ماحولیاتی معلومات کے نظام کی اسکیم کے تحت جو جون2017 میں گرین اسکیل ڈیولپمینٹ پروگرام ڈی پی کا آغاز کیا ہے۔ اس کا مقصد ماحولیات ،جنگلات اور وائلڈ لائف سیکٹروں میں نوجوانوں کو تعلیم دینا ہے، جس سے کہ وہ روز گار اپنے لئے حاصل کرسکیں۔تجرباتی مرحلے کی کامیابی کی بنیاد پر یہ پروگرام 2018-19 میں پورے بھارت میں پھیلایا گیا

اس میں آلودگی کی نگرانی (ہوا/پانی/مٹی)، اخراج کی انوینٹری، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی)/ ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (ای ٹی پی)/ کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (سی ای ٹی پی)، ویسٹ مینجمنٹ، ماحولیاتی اثرات کی تشخیص، جنگلات کا انتظام جیسے مختلف شعبوں واٹر بجٹنگ اور آڈیٹنگ، وائلڈ لائف مینجمنٹ، پیرا ٹیکنومی بشمول پیپلز بائیو ڈائیورسٹی رجسٹر(پی بی آر) ، بانس کا انتظام اور ذریعہ معاش پیدا کرنےوغیرہ کا احاطہ کیا گیا۔جی ایس ڈی پی کوششوں کے تحت تربیت دی گئی تاکہ تربیت پر بروقت توجہ کے ساتھ ہنر مند ،ورک فورس کی تکنیکی معلومات بڑھائی جاسکے۔ای این وی آئی ایس ،ہبس /ریسارس پارٹنرز اور دیگر ادارے جو جی ایس ڈی پی کے تحت تربیت دے رہے ہیں ،ملک بھر سے درخواستیں طلب کرتے ہیں اور ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اندر یا باہر دستیاب روزگار کے مواقع کی بنیاد پر پلیسمنٹ ہوتا ہے۔

*************

 

 

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.14927


(Release ID: 1785989)
Read this release in: English , Bengali , Tamil , Telugu