وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس محکمہ کے نئے ای۔فائلنگ پورٹل پر 4.67کروڑ سے زائد کے انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کیے گئے

Posted On: 28 DEC 2021 8:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 دسمبر 2021:

انکم ٹیکس محکمہ کے نئے ای۔فائلنگ پورٹل پر 27 دسمبر 2021 تک 4.67 کروڑ سے زائد انکم ٹیکس ریٹرنس (آئی ٹی آر) داخل کیے گئے۔27 دسمبر 2021 کو 15.49 لاکھ سے زائد آئی ٹی آر داخل کیے گئے اور اس تعداد میں مزید اضافے کا قوی امکان ہے کیونکہ مقررہ تاریخ یعنی 31 دسمبر 2021 قریب ہے۔

جائزہ برس 2021۔22 کے لیے داخل کیے گئے 4.67 کروڑ آئی ٹی آر میں ، 53.6 فیصد آئی ٹی آر 1 (2.5 کروڑ)، 8.9 فیصد آئی ٹی آر 2 (41.7 لاکھ)، 10.75 فیصد آئی ٹی آر 3 (50.25 لاکھ)، 25 فیصد آئی ٹی آر 4 (1.17 کروڑ)، آئی ٹی آر 5 (5.18 لاکھ)، آئی ٹی آر6 (2.15 لاکھ) اور آئی ٹی آر 7 (0.43 لاکھ)شامل ہیں۔ ان میں سے 48.19 آئی ٹی آر  آن لائن آئی ٹی آر فارم کا استعمال کرتے ہوئے پورٹل پر داخل کی گئیں اور بلینس کو آف لائن سافٹ ویئر یوٹیلٹیز سے تیار کیے گئے آئی ٹی آر کا استعمال کرتے ہوئے اپلوڈ کیا گیا۔

3.91 کروڑ سے زائد آئی ٹی آر کی تصدیق کی جا چکی ہے، جن میں سے 3.35 کروڑ سے زائد کی تصدیق آدھار پر مبنی او ٹی پی کے ذریعہ کی گئی۔ گذشتہ 3 دنوں کے دوران ہی، نئے ای۔ فائلنگ پورٹل پر 27.7 لاکھ آدھار او ٹی پی درخواست جنریٹ کی گئیں۔ ٹیکس دہندگان کو زیر التوا معاملات میں جلد از جلد ای۔تصدیق کو مکمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آن لائن تصدیق شدہ آئی ٹی آر میں سے 2.88 کروڑ سے زائد آئی ٹی آر پر کاروائی کی جاچکی ہے اور جائزہ سال 2021۔22 کے لیے 1.07 کروڑ  سے زائد ریفنڈس جاری کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ ای میل، ایس ایم ایس اور میڈیا مہمات کے ذریعہ ٹیکس دہندگان کو یاددہانی کرا رہا ہے اور ان کی اس امر کے لیے حوصلہ افزائی کررہا ہے کہ وہ آخری منٹ تک انتظار نہ کرتے ہوئے مزید تاخیر کیے بغیر اپنا انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کریں۔ وہ تمام تر ٹیکس دہندگان جنہوں نے جائزہ سال 2021۔22 کے لیے ابھی تک انکم ٹیکس ریٹرنس داخل نہیں کیا ہے، ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تاخیر پر عائد ہونے والی فیس ادا کرنے سے بچنے کے لیے جلد از جلد ریٹرن داخل کریں۔

************

 

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14914


(Release ID: 1785950) Visitor Counter : 158