نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
’’ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور خاندان کی ذمہ داریوں کو برابر اہمیت دیں ‘‘ : نائب صدرِ جمہوریہ کا پیشہ ور افراد اور صنعتی لیڈروں کو مشورہ
نائب صدرِ جمہوریہ نے ایچ آر کی ایسی پالیسیاں مرتب کرنے پر زور دیا ، جو کام اور زندگی میں توازن کو فروغ دیں ؛ ذہنی صحت اتنی ہی اہم ہے ، جتنی جسمانی صحت
نائب صدرِ جمہوریہ نے نو جوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھارت کے قدیم مشترکہ خاندان کے نظام کو محفوظ رکھیں اور مشتہر کریں
نائب صدرِ جمہوریہ نے ’’ ڈاکٹر وی ایل دَت : گلمپسز آف اے پائنیئر لائف جرنی ‘‘ نامی کتاب کا اجراء کیا
Posted On:
27 DEC 2021 2:39PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،27 دسمبر/ نائب صدرِ جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کام اور زندگی کے توازن کو بر قرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کسی کی پیشہ ور انہ ذمہ داریوں اور خاندان کی ذمہ داریوں کو برابر اہمیت دی جانی چاہیئے ۔
آج چنئی میں محترمہ وی ایل اندرا دَت کی تحریر کردہ کتاب ’’ ڈاکٹر وی ایل دَت : گلمپسز آف اے پائنیئر لائف جرنی ‘‘ کا اجراء کرنے کے بعد ، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ،نائب صدرِ جمہوریہ نے تمام کاروباری لیڈروں پرزور دیا کہ وہ اپنی ایچ آر کی پالیسیاں ، اِس طرح مرتب کریں کہ اُن کے ملازمین کام اور زندگی کے درمیان آسانی سے توازن بر قرار رکھ سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف ملازمین کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ ذہنی صحت کے معاملات کو بھی حل کرنے میں مدد ملے گی ، جو ہمارے معاشرے میں کافی بڑھ رہے ہیں ۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ ایسے وقت میں لوگ ، جب ذہنی تناؤ کا سامنا کر رہے ہیں ، جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کی بھی اہمیت بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ فطرت کے درمیان وقت گزاریں اور خود کو دباؤ سے بچانے کے لئے بیرونی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
آنجہانی صنعت کار جناب وی ایل دَت کی اپنے خاندان اور کاروبار کے درمیان بہترین توازن قائم کرنے کے لئے ، اُن کی ستائش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ تمام صنعت کاروں اور کاروباریوں کے لئے ایک سبق ہونا چاہیئے ۔
جناب دَت کو ایک عوامی شخصیت قرار دیتے ہوئے ، جنہوں نے عوام کے ساتھ رہنے اور انہیں اہمیت دینے پر زور دیا تھا ، نائب صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ یہ کوالٹی آج کے انتہائی مسابقتی کاروبار میں بالکل غائب ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب دَت نے ہمیشہ اپنے ملازمین کو پہلے رکھا اور ہمیشہ اُن کی فکر کی ۔
اپنی کتاب میں اپنے پیارے شوہر کی یادوں اور تجربات بیان کرنے پر محترمہ وی ایل اندرا دَت کی ستائش کرتے ہوئے ، جناب نائیڈو نے کہا کہ یہ کتاب ایک بہترین کاروباری شخص کا انسانیت کا پہلو اجاگر کرتی ہے اور قارئین اُسے اور اُس کے خاندان کو اور ایک شوہر ، باپ اوردوست کے طور پر ، اُس کے رویے کے بارے میں سمجھ سکتے ہیں ۔
اس کتاب میں موجود کئی کہانیوں کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک نامور کاروباری کارپوریٹر کی زندگی گزارنے کے باوجود جناب دَت نے بزرگوں کی عزت، انکساری، خدمت اور شفقت کی خوبیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا۔ ان خوبیوں کو اپنی تہذیب کی قدر بتاتے ہوئے ، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ موجودہ نسل کو جناب دت جیسی شخصیات سے تحریک لینی چاہیئے ۔ نائب صدر جمہوریہ نے کتاب میں محترمہ اندرا دت کے ساتھ اتفاق کیا کہ مشترکہ خاندانی نظام کے ٹوٹنے سے باہمی دیکھ بھال اور تشویش، ایڈجسٹمنٹ کے احساس اور اجتماعی اخلاقیات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ ہندوستانی مشترکہ خاندانی نظام اپنی اقدار کی وجہ سے پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے۔ جناب نائیڈو نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس پرانے نظام کو برقرار رکھیں اور اس کی تشہیر کریں۔
جناب وی ایل دت کے ساتھ اپنی قریبی دوستی کو یاد کرتے ہوئے، شری نائیڈو نے کہا کہ کھیل ہماری دوستی کی بہت سی وجوہات میں سے ایک تھا۔ کھیلوں کے لئے جناب دت کے جوش و جذبے کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے نوجوان کاروباریوں سے کہا کہ وہ جناب دت سے تحریک لیں اور ہمیشہ کھیلوں اور بیرونی سرگرمیوں کے لئے وقت نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ جناب دت ایک قابل احترام صنعت کار، انسان دوست اور ایک شاندار وژنری تھے ، جنہوں نے نوجوان صنعت کاروں کی پوری نسل کو ترغیب دی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جناب دَت نے 92-1991 ء کے دوران فکّی کے سربراہ کے طور پر، حکومت اور صنعت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بغیر کسی امید کے، بغیر کسی شرط کے کچھ دینے کا ان کا معیار غیر معمولی تھا۔ نائب صدر نے کہا کہ جناب دت نے مختلف خیراتی تنظیموں کے ذریعے سماج کی خدمت کی ہے اور کالجوں، ہنر مندی کے فروغ کے مراکز اور صحت کی سہولیات کی تعمیر کے لئے دل کھول کر چندہ دیا ہے۔
اس موقع پر نائب صدر نے ایک دلچسپ کتاب لکھنے کے لئے محترمہ وی ایل اندرا دَت کو مبارکباد دی اور اُن کے خیالات کی خوبصورتی سے عکاسی کرنے کے لئے جناب یو اَتریا شرما اور محترمہ امبیکا آنند کی ستائش کی ۔
اس تقریب میں تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی، تمل ناڈو کے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر شری شیوا وی میاناتھن، کے سی پی لمیٹیڈ کی چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر وی ایل اندرا دَت، جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر شریمتی وی کویتا دَت اور دیگر معززین موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 14858
(Release ID: 1785721)
Visitor Counter : 140