وزارت دفاع

یونائیٹیڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (یو ایس آئی) آف انڈیا، نئی دہلی میں جنرل کے وی کرشن راؤ میمورئیل لیکچرکا انعقاد

Posted On: 27 DEC 2021 5:59PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 27 دسمبر 2021:

جنرل کے وی کرشن راؤ میمورئیل لیکچر کا تیسرا ایڈیشن بھارتی فوج کی مہار ریجمنٹ کے ذریعہ 27دسمبر 2021 کو یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (یو ایس آئی) آف انڈیا ، نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام میں آرمی ٹریننگ کمانڈ  کے جنرل آفیسر کمانڈنگ انچارج (جی او سی۔اِن۔سی) لیفٹیننٹ جنرل راج شکلا نے ’بھارت کی قومی سلامتی کے مستقبل‘ پر بات کی۔ ہمسایہ ممالک میں اب اطلاعاتی دور کی تکنالوجیوں کے ذریعہ جنگ و جدل میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلی کی جانب موجود ناظرین کی توجہ راغب کرتے ہوئے فوج کے کمانڈر نے قومی سلامتی میں ان کمزور پہلوؤں کے بارے میں بتایا جو مستقبل میں سامنے آسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ممکنہ خلاء کو دور کرنے کی تدابیر پر روشنی ڈالی۔ مخلوط (ہائیبرڈ) جنگ کے بڑھتے ہوئے دورانیے پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ صرف فوجی سپاہی بلکہ تمام پیشہ ور ماہرین اور عوام بھی اس صف اول کی جنگ کے دائرے میں شامل ہوگئے ہیں۔

اپنے افتتاحی خطاب میں مہار ریجمنٹ کے کرنل لیفٹیننٹ جنرل سی بنسی پونپا نے جنرل کے وی کرشن راؤ کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہیں ’سپاہیوں کے جنرل ‘کے  طور پر بھی جانا جاتا تھا اور جو قومی سلامتی کے معاملات میں ایک ایسے اہم افسر تھے جنہوں نے تین کتابیں تصنیف کی تھیں۔ ان کتابوں میں سے ’پری پیئر آف پیرِش‘ ان کی ازحد جامع تخلیق ہے اور سبھی افسران اور ماہرین کو اسے ضرور پڑھنا چاہئے۔

 

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14874



(Release ID: 1785681) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Tamil