وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کے سیکٹر کی حوصلہ افزائی:مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے سیاحت سیکٹر کی خدمات کو لون گارنٹی اسکیم کے تحت چیک ، منظوری نامے سونپے

Posted On: 26 DEC 2021 7:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26دسمبر؍2021:

 

سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطہ ترقی (ڈی او این ای آر)کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج اتوار کو حیدر آباد میں  وزارت سیاحت کے شمالی خطے کی اِکائی کے ذریعے منعقد ایک پروگرام میں کووڈ متاثرہ سیاحت سیکٹر کی خدمات (ایل جی ایس سی اے ٹی ایس ایس )کے لئے لون گارنٹی اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے والے اسٹیک ہولڈرز کو چیک اور منظوری نامے سونپے۔

 

001.jpeg

 

مرکزی وزیر جناب ریڈی نے اِس پروگرام میں کہا کہ مندر شہر بھدراچلم میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی جارہی ہے اور یہ ’’رامائن سرکٹ‘‘کا آخری اسٹیشن ہوگا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیاحت پر ایک مسودہ پالیسی تیار کی جارہی ہے۔

 

002.jpeg

 

جناب ریڈی نے کہا کہ سیاحت صنعت کووڈ-19وباء  سے سب سے زیادہ بری طرح متاثر ہونے والی خدمات شعبوں میں سے ایک ہے، جس نے سیاحت صنعت سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کی روزی روٹی کو بھی کافی متاثر کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایسے اسٹیک ہولڈرز کی تکالیف کو کم کرنے اور اُن کے اپنے کاروبار اور روزی روٹی کو پھر سے درست کرنے میں مدد کرنے کیلئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی رعایتی شرح پر کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت قرض کی شکل میں مالی امداد دینا چاہتے ہیں۔ اِس کے اہم استفادہ کنندگان ریاستی حکومتوں کے ذریعے منظور شدہ مقامی گائیڈ کے علاوہ ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹ،  ٹورسٹ ٹرانسپورٹ آپریٹر اور وزارت سیاحت کے ذریعے منظور شدہ علاقائی سطح کے ٹورسٹ گائیڈ ہوں گے۔

 

003.jpeg

 

وزارت ثقافت کے جنوبی خطہ دفتر کے ذریعے نشان زد تقریباً 32 ایل جی ایس سی اے ٹی ایس ایس درخواست گزاروں کو آج حیدرآباد شہر میں منعقد اِس پروگرام میں لون گارنٹی اسکیم کے تحت چیک اور منظوری نامے دیئے گئے۔

اِس منصوبے کے تحت وزارت ثقافت کے ذریعے منظور شدہ ہر درخواست گزار کو 10لاکھ روپے تک کا قرض دیا جارہا ہے۔ وزارت ثقافت کے ذریعے منظور شدہ ہر علاقائی ٹورسٹ گائیڈ اور ریاستی حکومت و مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ذریعے تسلیم شدہ ہر ٹورسٹ گائیڈ کو ایک لاکھ روپے تک کا قرض دیا جارہا ہے۔

اِس تقریب میں وزارت ثقافت ، وزارت مالیات، جنوبی ریاستوں کے سیاحت کے محکموں کے اعلیٰ افسران اور سیاحت صنعت کے مختلف شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز نے حصہ لیا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 14831)


(Release ID: 1785404) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu