اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی کے ذریعے دھولے، مہاراشٹرمیں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح
Posted On:
26 DEC 2021 6:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26دسمبر؍2021:
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر جناب مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ ہمارے ملک پر خدا کی مہربانی ہے کہ صدی کے سب سے بڑے بحرانی دور میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی جیسے مسائل کو حل کرنے والے لیڈر کی قیادت ہمارے پاس ہے، جس نے دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کو صدی کے سب سے بڑی قدرتی آفات کورونا سے باہر نکالنے میں فرنٹ سے فائٹ کی ہے۔
آج دھولے (مہاراشٹر) میں متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں جناب نقوی نے کہا کہ جناب مودی نےکووڈ بحران کے دوران لوگوں کی صحت اور سلامتی کے لئے کافی سہولت اور وسائل دستیاب کروائے اور قیادت کے تئیں اعتماد نے ہندوستان کے لوگوں کے صبر اور احتیاط کے مثبت عہد کو پختہ کیا۔
جناب نقوی نے کہا کہ مودی حکومت نے ہر برادری ، فرقے ، خطے ، مذہب کی صحت اور سلامتی کے لئے کام کیا ہے۔آج کورونا ٹیکہ کاری کے اعدادو شمار 141کروڑ کے اوپر پہنچ چکے ہیں۔80 کروڑ سے زیادہ ضرورت مندوں کو مفت اناج مہیا کرایا جارہاہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ پریشانی کی جگہ احتیاط، روک تھام اور ضرورت کے مطابق سہولتوں کو اولیت دی۔
جناب نقوی نے کہا کہ 2020ء میں جب کورونا کی پہلی لہر ہندوستان میں آئی تھی تب کورونا جیسی وبا ء سے لڑنے کے لئے ضرورت کے وسائل مہیا نہیں تھے۔ آج ہندوستان کورونا ٹسٹنگ کٹ ، وقف کورونا اسپتال، وقف کورونا ہیلتھ سینٹر، آئیسولیشن بیڈ، آئی سی یو بیڈ، این-95 ماسک کی تیاری ، پی پی ای کِٹ کی تیاری، میڈیکل آکسیجن، وینٹی لیٹر کی تعمیر ہو، ویکسین ہو، ہندوستان آتم نر بھر ہوگیا ہے۔ جنوری 2020ء سے پہلے آکسیجن کی پیداوار محض 900 میٹرک ٹن روزانہ تھی، جو بڑھ کر روزانہ 9000میٹرک ٹن سے زیادہ ہوگئی ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں 80ہزار سے زیادہ ٹیکہ کاری سینٹر چل رہے ہیں۔ہندوستان میں 2600 سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ لیب ہیں۔ روزانہ 12لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹنگ کِٹ تیار ہورہی ہے۔2000سے زیادہ وقف کورونا اسپتال تیار ہوئے ۔4000سے زیادہ وقف کورونا ہیلتھ سینٹر، تقریباً 13000کورونا کیئر سینٹر ہیں۔ 2020ء کی شروعات میں جہاں محض 10ہزار آئیسولیشن بیڈ(آکسیجن کے بغیر؍آکسیجن سمیت) تھے، وہیں یہ اب بڑھ کر 15لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ پہلے محض 2000آئی سی یو بیڈ تھے، وہیں اب بڑھ کر 85ہزار سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ ہندوستان میں ہی روزانہ 5لاکھ سے زیادہ سودیشی این-95ماسک تیار ہورہے ہیں۔ہندوستان میں ہی 5 لاکھ سے زیادہ پی پی ای کِٹ کی ہر روز تیاری ہورہی ہے۔ملک میں اب 4لاکھ سے زیادہ وینٹی لیٹر ہر سال تعمیر ہورہے ہیں۔
جناب نقوی نے کہا کہ کچھ سیاسی پارٹیوں نے ملک کی ترقی ، خوشحالی، اتحاد کو ’’پوسٹ پیڈ پالیٹکل دھوکہ‘‘کے ذریعے پٹری سے اُتارنے کا پاپ کرنے کی کوشش کیا ہے۔ ہمیں اِس طرح کے ’’پوسٹ پیڈ پالیٹکل دھوکہ‘‘اور سازش سے ہوشیار رہنا ہوگا، جو ہندوستان کی بڑھتی ہوئی ساکھ پر اپنی سازشوں کی خرافات سے نقصان پہنچانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
جناب نقوی نے کہا وزیر اعظم جناب نریندر مودی ’’کرپشن، کمیونلزم اور کوشاسن‘‘کے ’’پالیٹکل کریکٹر‘‘کو ختم کرکے بہتر حکمرانی اور ترقی کے ہائی وے پر ملک کو آگے بڑھا رہے ہیں۔مودی سرکار نے ’’کٹ، کمیشن، کرپشن، کرائم، کمیونلزم کی وراثت‘‘کو’’ سب کو بااختیار بنانے اور بہتر حکمرانی کے عہد ‘سے زمیں دوس کردیا ہے۔’’دنگوں اور دبنگوں کی سیاست‘‘پر مودی عہد میں لگام لگاکر ’’ڈیلوپمنٹ وِد ڈِگنٹی‘‘کا مضبوط سفر کیا ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ ’’شمولیاتی بااختیار بنانا‘‘جناب مودی کےلئے ’’راشٹر دھرم‘‘اورہر کسی کی ترقی’’راشٹرنیتی‘‘ہے۔مودی حکومت نے سماج کے تمام طبقات کو سماجی ، اقتصادی، تعلیمی بااختیار بنانے کا برابر کا حصے دار –بھاگیدار بنایا ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ مودی عہد’’اقبال، انصاف اور ایمان‘‘کا عہد ہے۔جہاں شمولیاتی ترقی ، ہر کسی با اختیار بنانا، ملک کا تحفظ اور خوشحالی کو اولیت حاصل ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ پچھلے 7 برسوں میں مودی حکومت نے 2کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ غریبوں کو گھر دیاہے۔12کروڑ سے زیادہ کسانوں کو کسان سمّان نِدھی کے تحت مستفید کیا گیا ہے۔تقریباً 9کروڑ غریب طبقات کی خواتین کو ’’اوجولا یوجنا‘‘کے تحت مفت گیس کنکشن دیا ہے۔ ’’جَن دَھن یوجنا‘‘کا فائدہ 44کروڑ لوگوں کو دیا گیا ہے۔32کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ’’مُدرا یوجنا‘‘کے تحت کاروبار سمیت دیگر اقتصادی سرگرمیوں کے لئے آسان قرض دیئے گئے ہیں۔ملک بھر میں ’’سوچھ بھارت ابھیان‘‘کے تحت 13کروڑ بیت الخلاء کی تعمیر ہوئی۔’’آیوشمان بھارت یوجنا‘‘ کے تحت 2 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو مفت طبی سہولت مہیا کرائی گئی۔دہائیوں سے تاریکی میں ڈوبے ہزاروں گاؤں میں بجلی پہنچائی گئی ہے۔
جناب نقوی نے آج دھولے کے دونڈائچا میں کمیونٹی آڈیٹوریم، سڑکوں سمیت کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ جناب نقوی دونڈائچا میں ’’ایکتا چوک‘‘بھومی پوجن پروگرام میں بھی شامل ہوئے اور عوامی تقریبات سے بھی خطاب کیا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14830)
(Release ID: 1785371)
Visitor Counter : 155