وزارت دفاع
مشن ساگر
Posted On:
26 DEC 2021 1:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی:26 دسمبر،2021۔مشن ساگر کے تحت مئی 2020 سے بھارتی بحریہ کے ذریعے کی گئی ایک اور تعیناتی کے ایک حصے کے طور پر بھارتی بحریہ کا جہاز کیسری 25 دسمبر2021 کو موزمبیق کے ماپوٹو بندرگاہ میں داخل ہوا۔ یہ خطے میں سبھی کیلئے سیکیورٹی اور ترقی کے وزیراعظم کے وِژن کے مطابق ایسی آٹھویں تعیناتی ہے اور وزارت خارجہ اور حکومت ہند کی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تال میل میں کی جارہی ہے۔
یہ تعیناتی بھارت کے توسیع شدہ سمندری پڑوسیوں کے ساتھ یکجہتی میں کی گئی اور یہ ان خصوصی تعلقات کو بھارت کے ذریعے دی گئی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ حالیہ جاری خشک سالی اور وبا کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے موزمبیق سرکار کی کوششوں کو حمایت دینے کیلئے آئی این ایس کیسری کے ذریعے 500 ٹن غذائی اجناس بطور امداد بھیج دی گئی ہے۔ بھارت، موزمبیق کے مسلح افواج کی صلاحیت سازی کی کوششوں میں تعاون کرنے کیلئے بھی عہد بستہ ہے۔ اس کے لئے آئی این ایس کیسری موزمبیق کے مسلح افواج کو سپرد کرنے کیلئے دو فاسٹ انٹرسیپٹر کرافٹ اور خودکی دفاع کے آلات لے جارہا ہے۔
ایک لینڈنگ شپ ٹینک (بڑا) آئی این ایس کیسری نے مئی - جون 2020 میں مالدیپ، موریشش، سیشلز، مڈغاسکر اور کوموروس کو انسانی اور طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسی طرح کا ایک مشن شروع کیا تھا جس میں مختلف مقامات پر بھارتی بحریہ کی طبی امداد کی ٹیموں کی تعیناتی بھی شامل تھی۔
مئی 2020 سے بھارتی بحریہ نے ساگر مشن کے تحت 15 دوست ملکوں میں جہازوں کو تعینات کیا ہے۔ سمندر میں 215 دنوں سے زیادہ وقت میں کی گئی ان تعیناتیوں نے کُل ملاکر 3000 میٹرک ٹن سے زیادہ غذائی امداد، 300 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او، 900 آکسیجن کنسٹریٹرس اور 20 آئی ایس او کنٹینروں کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ان مشنوں کے عمل درآمد کے دوران بھارتی بحریہ کے جہازوں نے تقریباً 40000 بحری میل کی کُل دوری طے کی ہے جو کرۂ ارض کی لمبائی کے تقریباً دوگنی ہے۔ اتنی کثیر مقدار میں انسانی امداد کو وقت پر اپنی منزل تک پہنچانے کے مضبوط ارادے کے ساتھ بھارتی بحریہ کے جہازوں اور ساحلی تنظیموں کے اہل کاروں نے بیرون ملک ہمارے دوستوں کو مدد فراہم کرنے کیلئے تقریباً دس لاکھ گھنٹے خرچ کیے۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 14824
(Release ID: 1785345)
Visitor Counter : 224