دیہی ترقیات کی وزارت

خواتین خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی) اراکین کے لیے دین دیال انتودیہ یوجنا-قومی دیہی ذریعہ معاش مشن اوور ڈرافٹ کی سہولت شروع کی گئی

Posted On: 26 DEC 2021 12:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی:26 دسمبر،2021۔دین دیال انتودیہ یوجنا - قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی۔این آر ایل ایم) نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ملک کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانے کے لیے 18 دسمبر 2021 کو ورچوئل طریقے سے ‘‘دیہی مالیاتی شمولیت پر مباحثہ’’ کے نام سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس پروگرام میں بینکوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، چیف جنرل منیجرز/جنرل منیجرز، دیگر سینئر افسران اور ریاستی دیہی روزی روٹی مشنوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز/ریاست کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے پروگرام میں حصہ لیا۔ دیہی روزی روٹی، دیہی ترقیات کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ محکمہ برائے دیہی ترقیات،دیہی ترقیات کی وزارت حکومت ہند ، نئی دہلی کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے پروگرام کا افتتاح کیا۔

تقریب کے ایک حصے کے طور پر، دیہی ترقیات کے محکمے کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا کے ذریعے بینکوں میں  پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت اکاؤنٹس رکھنے والے ڈی اے وائی- این آر ایل ایم کے تحت تصدیق شدہ خود امدادی گروپوں کے اراکین کیلئے 5000 روپئے کا اوور ڈرافٹ کی سہولت شروع کی گئی۔ یہ سہولت وزیر خزانہ کی جانب سے20-2019کی بجٹ تقریر میں کیے گئے اعلان کے مطابق شروع کی گئی ہے۔ تین ریاستوں یعنی راجستھان، جھارکھنڈ اور اتر پردیش (ہر ریاست سے دو) سے چھ خواتین ایس ایچ جی اراکین تھیں۔ متعلقہ ریاستوں کے  ریاستی  ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں بینکوں کے سینئر عہدیداروں کے ذریعے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز/سینئر آفیسر  ریاستی دیہی روزی روٹی مشن کی موجودگی میں اسکیم کے آغاز کے موقع پر 5,000 روپے کا چیک فراہم کیا گیا۔ اندازہ ہے کہ ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے تحت تقریباً 5 کروڑ خواتین  خود امدادی گروپوں کی اراکین کو اس سہولت سے فائدہ بہم پہنچے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00167LL.jpg

خاتون ایس ایچ جی رکن  اتر پردیش میں /-5,000  کا اوور ڈرافٹ چیک وصول کر رہی ہے۔

اس اوور ڈرافٹ سہولت کے آغاز کے بعد دیہی ترقیات کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتا کیجریوال نے ‘‘دیہی معیشت کے احیاء’’ پر ایک پرزنٹیشن  پیش کیا جس میں دیہی ترقیات کے محکمے کے مختلف اقدامات کا احاطہ کیا گیا اور انہوں نے بینکوں سے درخواست کی کہ وہ ہم آہنگی پیدا کریں۔ انہوں نے بینکوں سے اپنے کریڈٹ پروڈکٹس کو اس وزارت کے مختلف پروگراموں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرکے دیہی عوام کو قرض فراہم کرنے کے لیے نیز ان کے لیے ذریعہ معاش پیدا کرنے اور دیہی معیشت کو تبدیل کرنے میں مدد کرنے کے لیےدرخواست کی۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے ممتاز مقررین میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی چیف جنرل منیجر محترمہ وسودھا بھٹ کمار شامل ہیں، جنہوں نے ‘‘دیہی معیشت کے احیاء میں خواتین کے کاروباری اداروں کے کردار’’ پر بات کی۔ جیویکا (بہار ریاستی دیہی روزی روٹی مشن) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب بالامورگن ڈی اور سینٹرل بینک آف انڈیا کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جناب راجیو پوری،  شامل ہیں جنہوں نے ‘‘دیہی عوام کی مالیات سے متعلق تعلیم - چیلنجز اور آگے کی راہیں’’ پر اپنے خیالات  ظاہر کیے۔ اس کے علاوہ آسام ریاستی دیہی روزی روٹی مشن (اے ایس آر ایل ایم) کی ریاستی مشن ڈائریکٹر محترمہ کرشنا بروہ شامل تھیں جنہوں نے  شمال مشرقی ریاستوں میں دیہی عوام کو درپیش متعدد مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے ‘‘مشکل علاقوں میں مالیاتی شمولیت - شمال مشرقی خطے کے لیے ایک کیس’’ کے موضوع پر ایک  پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کیا۔ اس پروگرام میں 75 جگہوں سے مختلف بینکوں اور ریاستی دیہی روزی روٹی مشن (ایس آر ایل ایم) سے تعلق رکھنے والے کُل 200 شرکاء (تقریباً) نے شرکت کی۔

سال 21-2020 کے دوران ایس ایچ جی بینک رابطہ پروگرام کے تحت بینکوں کی کارکردگی کے لیے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کیا گیا اور درج ذیل بینکوں کو ایوارڈ سےنوازا گیا:

  1. یونین بینک آف انڈیا
  2. پنجاب نیشنل بینک
  3. انڈین بینک
  4. اسٹیٹ بینک آف انڈیا

محترمہ نیتا کیجریوال، جوائنٹ سکریٹری نے تمام ایوارڈ یافتہ بینکوں کو مبارکباد دی اور پروگرام میں ان کی فعال شرکت اور غور و خوض کے لیے ہر ایک کا شکریہ ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002EZPA.jpg

جھارکھنڈ میں ایس ایچ جی کی خاتون رکن 5000/- روپئے  کا اوور ڈرافٹ چیک وصول کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GLLZ.jpg

راجستھان میں ایس ایچ جی کی خاتون رکن 5000/- روپئے  کا اوور ڈرافٹ چیک وصول کر رہی ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 14823



(Release ID: 1785332) Visitor Counter : 181