سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بچوں میں معذوری کا جلد پتہ لگایا جانا بہت ہی ضروری ہے: رام داس اٹھاولے



نوی ممبئی میں ذہنی معذوروں کو بااختیار بنانے کے قومی ادارے کے علاقائی مرکز کا افتتاح

وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت کے لئے معذور افراد اعلیٰ اولیت ہیں

Posted On: 24 DEC 2021 5:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24دسمبر؍2021:

 

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے کہا ہے کہ بچوں میں معذوری کا جلد پتہ لگایا جانا بہت ہی اہم ہے، جس ہم اُنہیں جلد مدد مہیا کرسکیں اور اُن کی بہترین ترقی کو یقینی بنا سکیں۔اُنہوں بچوں کے والدین سے اپنے بچوں کو چھ ماہ کی عمر پورا ہونے سے پہلے کسی ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی گزارش کی ، تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ وہ کسی طرح کی معذوری کا شکار ہے یا نہیں۔ جناب رام داس اٹھاولے نے یہ بات نوی ممبئی میں ذہنی معذور افراد کو بااختیاربنانے کے قومی ادارے (این آئی ای پی ٓئی ڈی) کے نئے علاقائی مرکز کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

 

001.jpg

 

جناب اٹھاولے نے کہا کہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کے ماتحت 7قومی اداروں اور 7جامع علاقائی مراکز میں 14کراس –ڈِس ایبلٹی  ارلی انٹروینشن سینٹر پہلے سے ہی کام کررہے ہیں۔

جناب اٹھاولے نے کہا کہ معذور اشخاص ہمیشہ سے ہی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی سرکارکے لئے اعلیٰ اولتیوں میں سے ایک رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری سرکار نے سُلبھ بھارت ابھیان کی شروعات کی ہے، تاکہ معذور افراد کے لئے عمارت دستیاب ہوسکے۔معذور افراد کے حقوق سے متعلق قانون 2016کے تحت معذوروں کی موجودہ قسموں کو 7 سے بڑھا کر 21کردیا گیاہے۔سرکاری نوکریوں میں دِویانگ جنوں کے لئے ریزرویشن کی حد کو 3 سے بڑھا کر 4 فیصد کردیا گیا ہے، جبکہ اعلیٰ تعلیم میں اُن کے لئے ریزرویشن کو 3 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کردیا گیا ہے۔

کووڈ-19وباء کو ذہن میں رکھتے ہوئے ذہنی بیماری والے اشخاص کو راحت اور مدد مہیا کرنے کے لئے 13 زبانوں میں معذوروں کو بااختیار بنانے کے محکمے نے 24X7ٹول فری مینٹل ہیلتھ ری ہیبی لٹیشن  ہیلپ لائن کِرن(1800-599-0019) کی شروعات کی ہے۔

 

002.jpg

 

نوی ممبئی این آئی ای پی آئی ڈی کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے جناب اٹھاولے نے کہا کہ کئی معذوروں میں غیر معمولی صلاحیتیں ہوتی ہیں اور این آئی ای پی آئی ڈی جیسے ادارے اُنہیں ضروری تربیت مہیا کرتے ہیں، تاکہ اُنہیں نوکری حاصل ہوسکے اور وہ آزادانہ طورپر زندگی گزار سکے۔

سماج انصاف و تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتِما بھومِک کولکاتہ میں منعقد ہوئے پروگرام میں شامل ہوئیں، جہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لوکوموٹر ڈِس ایبلٹیز (دِویانگ جن)کی دوعمارتوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔

تقریب کو خطاب کرتے ہوئے محترمہ پرتِما بھومِک نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے’ دِویانگ‘نام دے کر دِویانگ افراد کی عزت افزائی کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ این آئی ایل ڈی کولکاتہ کی عمارتوں سے معذورں کی شمولیاتی ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔

003.png

 

نوی ممبئی کے این آئی ای پی آئی ڈی ، سکندرآباد  کے علاقائی مرکز کی نو تعمیر پانچ منزلہ عمارت 14.67کروڑ روپے کی لاگت سے 3000مربع میٹر علاقے میں بنی ہوئی ہے۔اِس عمارت کی تعمیر جی+5منزلوں میں کیا گیا ہے، جس میں خصوصی اسکول، ابتدائی مداخلت، طب، صلاحیت سازی کی تربیت، لائبریری، اجلاس روم، تربیت حاصل کرنے والوں کے لئے ہاسٹل، فیملی کاٹیج، راحت دیکھ بھال یونٹ، اسٹاف کورٹر سمیت کل 56 کمرے ہیں۔ یہ عمارت مکمل طور سے تمام معذوروں کے لئے آسان رسائی کی سہولت مہیا کرتی ہے اور بھارت سرکار کے شمولیاتی اُصول وضوابط کو پورا کرتی ہے۔

این آئی ایل ڈی  کولکاتہ میں نو تعمیر 3منزلہ ہاسٹل عمارت 10.35کروڑ روپے کی لاگت سے 2869مربع میٹر کے علاقے میں بنائی گئی ہے۔ عمارت میں 104 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش والے ڈائننگ ہال کے ساتھ 114 بیڈ اور کچن والے 57کمروں کا نظم ہے۔

این آئی ایل ڈی کولکاتہ کی نوتعمیر 3منزلہ تعلیمی عمارت 10.35کروڑ روپے کی لاگت سے 2256 مربع میٹر کے علاقے میں بنی ہوئی ہے۔ اِس عمارت میں یو جی درجات میں 110 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش والے 04بڑے کلاس روم ، پی جی درجات میں 20 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش والے، 04چھوٹے کلاس روم ، 02 فیکلٹی رومز اور 220 لوگوں کی گنجائش والے ایگزامینیشن ہال کا نظم ہے۔

وزیر جناب رام داس اٹھاولے اور محترمہ پرتِما بھومِک کے ذریعے اہل مستفدین کو پڑھنے اور پڑھانے کی اشیاء(ٹی ایل ایم)کٹس کی بھی تقسیم کی گئی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 14807)


(Release ID: 1785188) Visitor Counter : 205