امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے 30 جون  ، 2022 ء تک کے لئے سویا میل کی اسٹاک کی حد  مقرر کی

Posted On: 24 DEC 2021 7:26PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،24 دسمبر/ سویا میل کی گھریلو قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت ہند نے ایک حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم کے ذریعے، مرکزی حکومت نے 30 جون  ، 2022 ء تک کی مدت کے لئے سویا میل  کی اسٹاک کی حد مقرر کی ہے۔ سویا میل اسٹوریج کنٹرول آرڈر فوری  طور  پر یعنی 23 دسمبر ، 2021 ء سے نافذ العمل ہو گا ۔ اس حکم کے تحت،  ذخیرہ کرنے کی حد  حکومتِ ہند کے مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے  کے صلاح و مشورے سے مقرر کی گئی ہے ۔

         ذخیرہ کرنے کے لئے مندرجہ ذیل حد کا تعین کیا گیا ہے:

         ’’ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے مندرجہ ذیل ذخیرے کی حد کے ساتھ 30 جون ، 2022 ء تک کی مدت کے لئے  سبھی سویا میل :

  • پلانٹس /ملر/پروسیسر: آئی ای ایم کی تعریف کے تحت پلانٹ/ملر/پروسیسر کی یومیہ ان پٹ پیداوار کی  صلاحیت کے مطابق 90 دن کی پیداوار کا زیادہ سے زیادہ ذخیرہ۔ ذخیرہ کرنے  کے مقام کا انکشاف کیا جانا ضروری ہے ۔
  • کاروباری کمپنی / بیوپاری / نجی چوپال : صرف سرکاری رجسٹرڈ صنعت ،  ایک مقررہ اور انکشاف کئے گئے ذخیرہ کرنے کے مقام کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 160 میٹرک ٹن کا ذخیرہ   ۔

اگر متعلقہ قانونی اداروں کے پاس موجود ذخیرہ مقررہ حد سے زیادہ ہے  تو وہ اس کا اعلان محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کے پورٹل http://evegoils.nic.in/soya_meal_Stock/login پر اور مقررہ تاریخ سے 30 دنوں کے اندر کریں گے۔ اس نوٹیفکیشن کے جاری ہونے پر اسے ذخیرہ کرنے کی مقررہ حد تک  لانا ہو گا ۔

         اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مذکورہ پورٹل پر سویا میل کے اسٹاک کا باقاعدہ اعلان اور اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے ۔ پورٹل پر موجود ڈاٹا کی باقاعدگی سے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری کے ذریعے نگرانی کی جائے گی اور کوئی بھی آگے کی کارروائی مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کے ذریعے کی جائے گی ۔

            مندرجہ بالا اقدامات سے مارکیٹ میں کسی بھی غیر منصفانہ طرز عمل  کی ، جس سے سویا میل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہو ، (جیسے ذخیرہ اندوزی، بلیک مارکیٹنگ، وغیرہ) کو روکنے  میں مدد ملے گی  ۔ اس کے نتیجے میں سویا بین تیل کے بازا ر  کی قیمتوں میں کمی آئے  گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (24-12-2021)

U. No.  14804



(Release ID: 1785182) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Bengali