کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت نے کوئلے کی مزید 2کانوں کی نیلامی انجام دی
اب تک 30 سے زائد کانوں کی تجاری طور پر نیلامی کی جا چکی ہے ؛ 8158 کروڑ روپئے کے بقدر آمدنی حاصل ہونے کا قوی امکان ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 DEC 2021 3:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 25 دسمبر 2021:
کوئلے کی وزارت نے 27 ستمبر 2021 کو تجارتی کانکنی کے لیے کوئلے کی11 کانوں کی نیلامی کی دوسری کوشش کا آغاز کیا اور تب 4 کانوں کے لیے بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ یہ نیلامی 2 کانوں کے لیے کی گئی تھی جس کے لیے متعدد بولیاں موصول ہوئیں۔ نیلامی کے نتائج مندرجہ ذیل ہیں:
|
نمبر شمار
|
کان کا نام
|
ریاست
|
کھوج کی تازہ ترین صورتحال
|
پی آر سی (ایم ٹی پی اے)
|
ارضیاتی ذخائر (ایم ٹی)
|
ترجیحی بولی لگانے والا ادارہ
|
شروعاتی آفر (فیصد)
|
آخری آفر (فیصد)
|
سالانہ آمدنی
(کروڑ روپئے میں)
|
|
1
|
لال گڑھ (شمال)
|
جھارکھنڈ
|
کھوج کا کام مکمل ہو چکا ہے
|
1.00
|
27.038
|
آدھونک پاور اینڈ نیچورل ریسورسیز لمیٹڈ
|
11.00
|
48.50
|
213.22
|
|
2
|
بہرابند شمالی ایکسٹنشن
|
مدھیہ پردیش
|
کھوج کا کام جزوی طور پر مکمل ہے
|
قابل اطلاق نہیں
|
170.00
|
اورو کول پرائویٹ لمیٹڈ
|
8.50
|
9.50
|
قابل اطلاق نہیں
|
* اس کان میں کھوج کا کام مکمل نہیں ہوا ہے، اور اس وجہ سے اس کان کے لیے پی آر سی دستیاب نہیں ہے۔ اسی لیے ، اس کان سے ہونے والی سالانہ آمدنی کا فی الحال حساب نہیں لگایا جا سکتا۔
اس نیلامی کے عمل کو انجام دینے کے ساتھ ہی، کوئلے کی وزارت نے ،جون 2020 کو پہلے مرحلے کے آغاز سے لے کر آج کی تاریخ تک، کامیابی کے ساتھ 30 کانوں کی نیلامی کا عمل انجام دیا ہے (جن میں 23 مکمل طور پر کھوجی گئیں کانیں اور 7 جزوی طور پر کھوجی گئیں کانیں شامل ہیں) ۔ آج کی تاریخ تک نیلام کی گئی اعلیٰ درجہ بندی کی حامل کان کی صلاحیت 63.17 ایم ٹی پی اے کے بقدر ہے جس کا اوسط پریمئم تقریباً 27.78 فیصد کے بقدر ہے جبکہ بنیادی قیمت 4 فیصد ہے، جس سے منڈی میں کوئلے کی کانوں کے مضبوط مطالبات کی جانب اشارہ ہوتا ہے۔
تجارتی کوئلہ کانوں کی بولی کے لیے زبردست مسابقت دیکھنے میں آئی ہے اور ’غیر حتمی صارف‘ زمرے میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والے رئیل اسٹیٹ، بنیادی ڈھانچہ، ادویہ وغیرہ جیسے شعبے بھی کامیاب بولی لگانے والوں کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، جو کہ نیلامی کے ضابطے سے ’حتمی صارف‘ کسوٹی کے خاتمے کے بعد صنعت کے ذریعہ ساجھا کیا گیا مثبت احساس ہے، اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ کانکنی کی صنعت میں مزید اثرانگیزی اور جدید تکنالوجی لے کر آئے گا۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 14797
(ریلیز آئی ڈی: 1785135)
وزیٹر کاؤنٹر : 161