امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکز نے سویا میل کو 30 جون 2022 تک کے لئے لازمی اشیا ہونے کا اعلان کیا


ضروری اشیا ایکٹ،1955 کی  فہرست میں ترمیم کی گئی

 بازار میں اس شے کی فروخت اور دستیاب کو آسانی سے  مہیا کرانے کے لئے یہ فیصلہ  لیا گیا

Posted On: 24 DEC 2021 7:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24 دسمبر 2021/ سویا میل کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے لازمی اشیاایکٹ ، 1955 کہ فہرست میں  ترمیم کرکے 30 جون 2022 تک ’سویا میل‘ کولازمی اشیا کے طور پر اعلان کرنےکے لئے لازمی اشیا  ایکٹ کے تحت ایک  حکم نوٹی فائی کیا ہے۔ حکومت ہند نےایک تاریخی ہدایت جاری کی ہے  جس میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ لازمی اشیا ایکٹ  1955 کی فہرست میں  نمبر شمار( 8) کے بعد (9) سویا میل ‘‘ آئٹم جوڑا جائے گا۔

یہ فیصلہ مرکزی حکومت اور تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سویا میل کے  پیداوار ، تقسیم وغیرہ کی مارکٹنگ کرنے اور بازار میں اس چیز کی فروخت اور دستیابی کو سہل بنانے کے لئے  مستحکم کرے گا۔ یہ غیر مناسب بازار روایتوں پر روک لگائے گا اور  پولٹری فارم اور مویشیوں کے کھانے کے  مینوفیکچرر جیسے صارفین کے لئے   دستیاب میں اضافہ کرے گا۔

*******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-14787



(Release ID: 1785036) Visitor Counter : 131