مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے شہری ہندستان کو ’’کچرا سے پاک‘‘ بنانے کے لئے روڈمیپ لانچ  کیا

Posted On: 24 DEC 2021 4:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24 دسمبر 2021/’’گڈ گورننس   ڈے‘‘ یعنی اچھی حکمرانی کے دن کی قبل از شام حکومت ہند کی وزارت برائے  ہاؤسنگ اور شہری امور (ایم او ایچ یو اے)نے 24 دسمبر2021 کو ’’آزادی@75 کچرے سے پاک شہروں کی اسٹار ریٹنگ پروٹوکول ٹول کٹ2022‘‘ کو لانچ کیا، کوڑے کے انتظام میں  یہ حکمرانی کا سب سے اہم اعلی،کچرے سے پاک  شہروں کے لئے یہ اسٹار ریٹنگ  پروٹوکول ہے۔

یکم اکتوبر 2021 کو معزز وزیراعظم نے’’  کچرے سے پاک شہر ‘‘ (جی ایف سی ) بنانے کے  جامع نظریے کے ساتھ  سووچھ بھارت مشن  شہری 2.0 کاآغاز کیا۔  جس سے ہندستان کو جامع صفائی اور کوڑے کے انتظام  کے ایکولوجیکل  نظام کی  اور  ترقی کے  نئے پائیدان پر رکھا گیا۔ اس نظریے کو حاصل کرنے کے لئے ایس بی ایم یو 2.0 کے تحت اسٹار ریٹنگ پروٹوکول  کے مطابق ہر شہری  مقامی ادارے کو کم سے کم 3 اسٹار کچرا سے پاک بنانا اہم مقصد ہے۔

جی ایف سی کے لئے حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی سرٹی فکیشن (سند نامہ) مشق میں تقریباً 50 فی صد یو ایل بی (یعنی 2238 شہروں) نے حصہ لیا، جن میں سے کل 299 شہروں میں 9 شہروں کو 5 اسٹار ، 143 شہروں کو 3 اسٹار اور 147 شہروں کو 1 اسٹار  سرٹی فکیٹ دیا گیا۔

اس لئے یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہےکہ مرکزی فنڈ کا فائدہ اٹھانے اور ایس بی ایم یو 2.0 کے تحت خواہشمند مقاصدکو حاصل کرنے کے لئے  ہر یو ایل بی  حصہ لے گا اور خود کو جی ایف سی کے لئے تصدیق کرے گا۔  ایسا کرنے کے لئے موجودہ  جی ایف سی پروٹوکول میں ترمیم کرنا  اور اس کی مضبوطی کو بنائے رکھتے ہوئے  تجزیہ کے عمل کو آسان بنانا ضروری سمجھا گیا تاکہ  ہر ایک یو ایل بی جی ایف سی سرٹی فکیشن کے لئے درخواست کرنے کی  ترغیب  حاصل کرے۔

پروٹوکول میں کی گئی کچھ ترامیم  اس طرح ہیں:

  1. پہلے کے 25 عنصر /اشاریہ اب گھٹا کر 24 کردیئے گئے ہیں جن میں سے  صرف 16 اشاریہ 1 اسٹار اور 3 اسٹار سطحوں کے لئے ضروری ہیں۔ باقی 8 اشاریہ فطرت میں امید افزا ہیں اور 5 اسٹار اور 7 اسٹار امیدواروں کے لئے متعلقہ ہوں گے۔
  2. گزشتہ جی ایف سی پروٹوکول  کی کثیر مرحلہ گنتی کو اب واحد مرحلہ  نمبر میں بدل دیا گیا ہے ، جو یو ایل بی کو  درخواست دینے کےلئے آسانی سے  ازخود تجزیہ  کرنے میں مدد کرے گا۔
  • iii. ترمیم شدہ پروٹوکول ایس بی ایم یو 2.0 ترجیحات کے مطابق ہے،گھر گھر اکٹھا کرنا ، بنیادی مقام پر ہی الگ الگ کرنا، فضلے کی پروسیسنگ اور کچرے کے میدان کا ٹریٹمنٹ کرنے کا بڑا بوجھ (50 فی صد) مختص کیا گیا ہے۔
  • iv. سند حاصل کرنے اور اس کے بعد کے تجزیہ کے لئے درخواست دینے کے پورے عمل کو آسان بنایا گیا ہے اور پوری طرح سے ڈیجیٹل ، پیپر لیس بنایا گیا ہے۔
  1. کچرے کے انتظام کے نظام کو  مضبوط بنانے کے لئے ایکولوجیکل سسٹم  بنانے کے لئے شہروں کی حوصلہ افزائی کے راستے   آئی ای سی سی سے متعلق نئے عوامل، صلاحیت سازی، فضلے کی ویلیو پیداوار کی فروخت سے  محصول کو جوڑا گیا ہے۔
  • vi. شہروں کی اسکیم کے تخمینہ میں مدد کرنے کے لئے پورے سال مسلسل تجزیہ ۔

پروگرام میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے  سکریٹری  جناب درگا شنکر مشرا نے کہاکہ  ٹول کٹ کے ساتھ  آنے کا مقصد معیارات کی سختی کو برقرار رکھتے ہوئے  چیزوں کوآسان اور سمجھنے میں سہل بنانا ہے۔  جناب مشرا نے کہا کہ  ٹول کٹ کو سہل بنانے سے  تمام شہروں کو کم سے کم 3 اسٹار ریٹنگ حاصل کرنے کے لئے مرغوب کیا جائے گا  اور ان میں سے  کئی اعلی ریٹنگ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ  شہروں کو صاف ستھرا بنانے کے وزیراعظم کے خواب کو سچ کرنے سے نہ صرف شہر میں زمین کی قیمت  اور سرمایہ میں اضافہ ہوگا بلکہ لوگوںکو  اپنی گھروں پر بھی   فخر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اعلی ریٹنگ والے ہندستانی شہروں کامقابلہ دنیا کے بہترین شہروں سے کیا جائے گا۔

اسٹار ریٹنگ سرٹی فکیشن کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہوئے مشن کے ڈائریکٹر  محترمہ روپا مشرا نے کہاکہ اس عمل میں اوپرکی جانب سے اور آگے کی رفتار ملی ہے، لیکن  کئی یو ایل بی کو کچھ اٹھانا ہوگا  اور یہ   آسان بنائے گا۔

شہروں کو ’’کچرے سے پاک‘‘بنانے کے نظریے کے ساتھ ایس بی ایم یو بی ایم یو 2.0 روایتی کچرے کے میدانوں کےحل، تعمیر، اور جلانے اور پلاسٹک کچرے کے انتظام   کے ٹریٹمنٹ کے  ساتھ سو فی صد فضلہ کی پروسسینگ حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔ پورے سال تجزیہ کے ساتھ  مشترکہ نیا پروٹوکول شہروں کو  ’’کچرےسے پاک شہر‘‘ نظریے کو سچ کرنے اور  حصہ داری کے لئے ترغیب دے گا۔

مسلسل اپ ڈیٹ کے لئے براہ کرم سووچھ بھارت مشن کی آفیشل ویب سائٹ  اور سوشل میڈیا مواد کو دیکھیں:

فیس بک سووچھ بھارت مشن شہریhttps://www.facebook.com/SwachhBharatUrban/?fref=ts۔

ٹوئٹر   https://twitter.com/SwachhBharatGov?lang=en @SwachhBharatGov      ۔

یوٹیوب سووچھ بھارت مشن : इंस्टाग्राम sbm_urban

 روزانہ  اپ ڈیٹ

********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-14776


(Release ID: 1785033) Visitor Counter : 182