وزارات ثقافت
این جی ایم اے ، 25دسمبر2021سے 2جنوری ، 2022تک چنڈی گڑھ میں کلاکمبھ –آزادی کا امرت مہوتسو منائے گی
تحریک آزادی کے غیرمعروف سورماؤں کے کارناموں کو کاغذ پرپینٹ کرنے کے لئے فنکاروں کی ورکشاپوں کا اہتمام
Posted On:
24 DEC 2021 1:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی کی نیشنل گیلر ی آف ماڈرن آرٹ ، چنڈی گڑھ میں 25دسمبر سے 02جنوری 2022تک کاغذ پرمصوری کے لئے کلاکمبھ –فنکاروں کی ورکشاپوں کے ساتھ آزادی کا امرت مہوتسو منائے گی ۔
یہ تقریبات بھارت کی تحریک آزادی کے غیرمعروف سورماؤں کی جانبازی کے کارناموں کی داستانوں کی نمائندگی پرمبنی ہے ۔ یہ تقریبات سال 2022کی یوم جمہوریہ کی تقریبات کے ایک اہم حصہ کی شکل اختیارکریں گی ۔ جس میں قومی فخراور افضلیت کے اظہار کے ذرائع کے طورپر فن کے امکان کا جائزہ لیاجائے گا۔
75میٹرکے پانچ کاغذوں پر مصوری کے لئے فن کاروں کی ورک شاپوں اوربھارت کے مقامی اورعلاقائی فنون کوپیش کرنے سے متعلق دیگر اہم پروگرام کے ساتھ یہ تقریبات چنڈی گڑھ میں 25دسمبر ، 2021 سے 2جنوری 2022کے دوران منعقد ہوں گی ۔ اسی طرح کی تقریبا ت کا ملک کے دیگرحصوں میں بھی اہتمام کیاجارہاہے ۔ فن کے شاہکار، روایتی اورجدیدیت کی منفرد آمیزش کی شکل اختیارکرنے والے مختلف النوع فن کی قسموں کی عکاسی کریں گے ۔ اس کے علاوہ بھارت کے آئین میں تخلیقی خاکوں اورتصویروں سے بھی ترغیب حاصل کی جائے گی۔ جس میں نندہ لال بوس اوران کی ٹیم کے ذریعہ بنائے گئے فن کا رانہ عناصر سے ایک مخصوص نمایاں اپیل محسوس ہوتی ہے ۔ملک کے مختلف النوع مقامات کے لگ بھگ 250فن کار ، بھارت کی تحریک آزادی کے غیرمعروف سورماؤں کی غیرمعمولی جرأتمندی اورجدوجہد سے بھری زندگیوں کی نقشہ کشی کریں گے ۔ ان فن کاروں کی ممتاز سینیئر فن کاروں کے ساتھ ساتھ نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کے ڈائریکٹرجنرل رہنمائی کریں گے ۔
اس پورے پروگرام میں ایک تال میل پرمشتمل قوت پرتوجہ مرکوز کی گئی ہے اور نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ نئی دہلی نے اس ورکشاپ کے لئے چنڈی کی چتکارا یونیورسٹی کے ساتھ مل کرکام لیاہے ۔ آزادی کا امرت مہوتسو ترقی یافتہ بھارت کے 75سال اس کے عوام ، ثقافت اورحصولیابیوں کی شاندار تاریخ منانے کی غرض سے حکومت ہند کی ایک پہل ہے ۔یہ بھارت کی سماجی ، ثقافتی ، سیاسی اوراقتصادی شناخت کے بارے میں ترقی یافتہ عناصر کی ایک مثال ہے ۔
چنڈی گڑھ کے مقام پربیانئے لداخ ، جموں وکشمیر ، اترپردیش ، دلی ، ہریانہ ، پنجاب ، ہماچل پردیش ، راجستھان وغیرہ کی جانبازی کی داستانوں کی عکاسی کریں گے ۔ اوراس میں پھاڑ ، یچوائی ، مختصر نقش ، قلمکاری ، مندانہ اور وارلیؤ فنون کی ملک کی علاائی اورروایتی شکلوں کی عکاسی کرنے والے فن کارانہ اظہارات شامل ہیں ۔ ان خاکوں سے عصری تصویر کشی کی بھی عکاسی ہوگی ۔ جو ہمارے غیرمعروف سورماؤں کے گراں مایہ تعاون اورمکمل قربانی کا تجزیہ بھی کرنے کے دوران ، بھارت کی مالامال ثقافت اورفن کارانہ ورثے کے تجریدی تصورکو اجاگرکریں گے ۔
***************
( ش ح ۔ ع م۔ع آ)
U-14762
(Release ID: 1784837)
Visitor Counter : 217