وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

اسکول میں لڑکیوں کا بڑھتا اندراج

Posted On: 22 DEC 2021 5:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی:22؍دسمبر، 2021۔وزارت تعلیم کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ (ڈی او ایس ای ایل)آر ٹی ای ایکٹ 2009 کے نفاذ میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حمایت کیلئے 19-2018 سے اثرانداز سمگرشکشا اسکیم کو نافذ کررہا ہے۔ اسکولی تعلیم کے تمام سطحوں پر مساوات اور شمولیت کو یقینی بنانا سمگرشکشا کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

یونیفائڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن (یو ڈی آئی ایس ای)/ یو ڈی آئی ایس ای پلس کے بارے میں دستیاب ڈاٹا کے مطابق لڑکیوں کا 19-2018 اور 20-2019 کا مجموعی اندراج تناسب (جی ای آر) تعلیم کے تمام سطحوں میں لڑکیوں کے اندراج میں اضافہ ظاہر کرتا ہے جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے::

سال

پرائمری

اَپَرپرائمری

سیکنڈری

ہائرسیکنڈری

2018-19

101.78

88.54

76.93

50.84

2019-20

103.69

90.46

77.83

52.40

(ذریعہ: یو ڈی آئی ایس ای/ یو ڈی آئی ایس ای پلس)

اسکولی تعلیم کے تمام سطحوں پر صنفی اور سماجی قسم کے خلا کو پُر کرنا سمگرشکشا کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔ سمگرشکشا کے تحت، تعلیم میں بشمول ریاست جھارکھنڈ میں لڑکیوں کی زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں جس میں لڑکیوں کے لئے رسائی کو زیادہ آسان بنانے کی غرض سے قریبی علاقوں میں اسکول کھولنا، لڑکیوں کے لئے آٹھویں جماعت تک مفت یونیفارم اور نصابی کتابیں مہیا کرنا، اضافی اساتذہ اور دوردراز/ پہاڑی علاقوں میں اساتذہ کے لئے رہائشی کمروں کا انتظام کرنا، اضافی اساتذہ بشمول خواتین اساتذہ کی تعیناتی کرنا، سی ڈبلیوایس این لڑکیوں کو درجہ ایک سے بارہویں جماعت تک وظیفہ دینا، لڑکیوں کے لئے علیحدہ بیت الخلاء، لڑکیوں کی شرکت کو فروغ دینے کے لئے اساتذہ کو حساس بنانے سے متعلق پروگرام، صنفی اعتبار سے حساس تعلیم وتعلم کے مواد بشمول نصابی کتابیں وغیرہ شامل ہیں۔

اسکولی تعلیم کے تمام سطحوں پر صنفی خلا کو کم کرنے کے لئے، سمگرشکشا کے تحت کستوربا گاندھی بالیکاودیالیہ (کے جی بی وی ایس) کی گنجائش موجود ہے۔ کے جی بی وی ایس پسماندہ طبقات مثلاً ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، اقلیت اور خط افلاس سے نیچے (بی پی ایل) سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لئے چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک رہائشی اسکول ہیں۔ ملک میں 6.50 لاکھ لڑکیوں کے اندراج کے ساتھ کل 5615کے جی بی وی ایس منظور کئے گئے ہیں جس میں سے 70377 لڑکیوں کے اندراج کے ساتھ 203 کے جی بی وی ایس ریاست جھارکھنڈ میں منظور کئے گئے ہیں۔

یہ معلومات تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ اَنپورنادیوی کے ذریعے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی گئیں۔

 

-----------------------

U NO: 14712


(Release ID: 1784749) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Tamil , Telugu