وزارت خزانہ

مدھیہ پردیش کے توانائی کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ کے ایف ڈبلیو، جرمنی کا معاہدہ

Posted On: 23 DEC 2021 7:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 23 دسمبر 2021:

بھارت سرکار اور جرمن ترقیاتی بینک کے ایف ڈبلیو نے آج توانائی کے ترقیاتی پروگرام، مدھیہ پردیش کے لیے کم سود پر 140 ملین یورو کے قرضوں اور 2ملین یورو کی گرانٹ کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب رجت کمار مشرا نے بھارت سرکار کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے اور کے ایف ڈبلیو کی جانب سے جنوبی ایشیا کے محکمہ توانائی کے سربراہ ڈاکٹر جویرجن ویلشوف نے ان پر دستخط کیے۔

اس پروجیکٹ میں اسمارٹ میٹر اور بہتر میٹرنگ انفراسٹرکچر (اے ایم آئی) اور زراعت اور غیر زرعی فیڈرز کی علیحدگی کے 2 اجزا پر عمل درآمد شامل ہے۔

یہ پروجیکٹ مدھیہ پردیش میں تقسیم کاری نیٹ ورک کو اپ گریڈ اور مضبوط بنا کر بھارت میں مزید مستحکم، محفوظ اور آب و ہوا اور ماحول دوست توانائی کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔ یہ ایک موثر، تکنیکی اور معاشی طور پر قابل عمل پروجیکٹ ہے اور سماج اور ماحولیات کے مطابق پائیدار توانائی کی فراہمی میں بھی تعاون کرے گا۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 14740



(Release ID: 1784712) Visitor Counter : 187


Read this release in: English , Hindi , Telugu