وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فوج نے اِن ہاؤس پیغام رسانی کا طریقہ کار شروع کیا

Posted On: 23 DEC 2021 5:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 23  دسمبر       ہندوستانی فوج نے آج پیغام رسانی کے ایک عصری ایپلی کیشن کا آغاز کیا ہے جس کا نام ہے، اسگما (آرمی سیکیور انڈی جینس میسیجنگ اپلی کیشن)ہے  جو کہ ایک نئی نسل کے لیے موزوں، جدید ترین، ویب پر مبنی ایپلی کیشن ہے۔ اسے فوج کے کور آف سگنل کے افسران کی ٹیم نےمکمل طور پر  اِن ہاؤس تیار کیا ہے۔

اس ایپلی کیشن کو آرمی کے اِن ہاؤس  نیٹ ورک پر آرمی وائیڈ ایریا نیٹ ورک(اے ڈبلیو اے این) میسجنگ ایپلی کیشن کے متبادل کے طور پر تعینات کیا جا رہا ہے جو پچھلے 15 سالوں سے سروس میں ہے۔ اس ایپلی کیشن کو آرمی کی ملکیت والے ہارڈ ویئر میں شامل کیا گیا ہے اور مستقبل میں اپ گریڈ کرنے کے ساتھ لائف سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے۔ بی اسپوک میسجنگ ایپلی کیشن مستقبل کے تمام صارفین کی ضروریات کو پورا کرتی ہے اور صارفین کے بہتر تجربے کو فروغ دیتی ہے۔ اس میں متعدد عصری خصوصیات کے ساتھ کثیر جہتی سیکیورٹی، پیغام کی ترجیح اور ٹریکنگ، متحرک عالمی ایڈریس بک اور فوج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختلف آپشن شامل ہیں۔

مستقبل کے لیے تیار پیغام رسانی کا یہ ایپلی کیشن خاص طور پر موجودہ جغرافیائی سیاسی سیکیورٹی ماحول کے پس منظر میں فوج کو بروقت ڈیٹا کی منتقلی اور پیغام رسانی کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ یہ حکومت ہند کے میک ان انڈیا اقدام کے مطابق ہے۔

ہندوستانی فوج نے بڑے پیمانے پر آٹومیشن کو اختیار کیا ہے، خاص طور پر کووڈ – 19 کے پھیلنے کے بعد اور کاغذ کے بغیر کام کرنے کی سمت خاطر خواہ اقدامات کر رہی ہے۔ اسگما ان کوششوں کو مزید فروغ دے گی  اور فوج کے ذریعہ اپنے کیپٹیو پین آرمی نیٹ ورک پر پہلے سے استعمال کی جا رہی دیگر ایپلی کیشن کی میزبانی میں اضافہ کرے گا۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

  

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 U-14736


(Release ID: 1784709) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu