سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

شمال مشرقی ممبئی، مہاراشٹر میں معذور افراد کے لیے 'سماجی تفویض اختیار کیمپ '

Posted On: 23 DEC 2021 5:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 23  دسمبر        سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت دیویانگ جن (معذور وں) کو امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ایک 'سماجک ادھیکاریتا شیویر' کا انعقاد 24 دسمبر 2021 کو معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)ذریعہ ایلمکواور شمالی ممبئی کے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے رامانند آریہ ڈی اے وی کالج، اسٹیشن روڈ، بھنڈوپ (مشرق)، شمال مشرقی ممبئی ،مہاراشٹرمیں کیا جائے گا۔

کووڈ – 19وبائی مرض کے پیش نظر محکمہ کی طرف سے تیار کردہ ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے شمال مشرق انتخابی  حلقہ، ممبئی کے 1416 دیویانگ جن (معذور افراد)  کو 1.34 کروڑ روپے  کی مجموعی طور پر 2588 کی امدادی آلات مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ شمال مشرقی انتخابی حلقہ،  ممبئی کے مختلف مقامات پر اس سال جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینے میں شناخت کیے گئے مستفیدین کو امدادی آلات تقسیم کیے جائیں گے۔

اس کیمپ میں معذور افراد کے مختلف زمروں کے لیے مختلف قسم کے امدادی آلات جیسے ٹرائی سائیکل، وہیل چیئر، بیساکھی، ہیئرنگ ایڈ مشین، بریل کٹ، سمارٹ فون، جذام سے متاثرہ افراد کے لیے اے ڈی ایل کٹ، سی پی چیئر وغیرہ تقسیم کیے جائیں گے۔

24 دسمبر 2021 کو منعقد ہونے والے افتتاحی تقسیم کیمپ کی تقریب میں حکومت ہند کے سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے، مہاراشٹر، ودھان سبھا میں قائد حزب اختلاف، جناب دیویندر فرناویس اور شمال مشرقی ممبئی کے رکن پارلیامنٹ جناب منوج کوٹک بھی موجود ہوں گے۔

سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت میں سکریٹری ،محترمہ انجلی بھوارہ، سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری، ڈاکٹر پربودھ سیٹھ، ایلمکو اور ضلع انتظامیہ، ممبئی (مہاراشٹرا) کے سینئر افسران بھی اس تقریب کے دوران موجود رہیں گے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-14738



(Release ID: 1784665) Visitor Counter : 153


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil