اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے کہا ہے کہ ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ نے چھوٹے قصبوں اور ملک کے دور درازکے علاقوں کے دست کاروں اور فن کاروں کے روایتی ہنر کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اعتراف کرایا ہے


’’ ہنر ہاٹ ‘‘ میں دست کاروں اور فن کاروں کو ترقی کے عمل کے اصل دھارے میں شامل کرکے مالی مواقع فراہم کئے ہیں : جناب بھوپندر یادو

’’ ہنر ہاٹ ‘‘ نے دست کاروں اور فن کاروں کو روز گار کے مواقع فراہم کئے ہیں اور ملک کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوئے ہیں : محترمہ میناکشی لیکھی

’’ ہنر ہاٹ ‘‘ بھارت کی دست کاری اور فنون کی وراثت کے تحفظ ، اس کو بر قرار رکھنے اور فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے : جناب مختار عباس نقوی

Posted On: 23 DEC 2021 4:24PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،23 دسمبر/ ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی اور محنت و روز گار کے مرکزی وزیر   جناب  بھوپندر یادو نے کہا ہے کہ ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ نے ملک کے چھوٹے چھوٹے قصبوں اور دور دراز کے علاقوں کے فن کاروں اور دست کاروں کی روایتی ہنر مندی کا قومی اور بین الاقوامی سطح پر  اعتراف کرایا ہے ۔

          آج نئی دلّی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ کے 35 ویں ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے ، جناب یادو نے کہا کہ ملک کے ہر خطے  اور سماج کے ہر طبقے کے پاس  منفرد  آرٹ اور دست کاری کی صلاحیت موجود ہے ۔  اس صلاحیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ اِس سلسلے میں اہم رول ادا کر رہا ہے ۔

          جناب یادو نے کہا کہ ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ کلچر ، دست کاری اور تخلیق کاری کا  ایک سنگم ہے ۔ وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی تحریک اور  جناب مختار عباس نقوی کے عزم مصمم کے نتیجے میں بھارت کے دست کاروں اور فن کاروں کی  ملک میں  بنائی گئی اشیاء کے ذریعے قومی اور  بین الاقوامی  سطح پروسیع امکانات کو   یقینی بنایا  گیا ہے ۔

          وزیر موصوف نے کہا کہ ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ نے فن کاروں اور دست کاروں کو اصل دھارے کے ترقیاتی عمل  میں شامل کرکے  مالی مواقع فراہم کئے ہیں ۔

          اس موقع پر امور خارجہ اور کلچر کی وزیر   مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے کہا کہ ’’ ہنر ہاٹ ‘‘  نے بھارتی کلچر   اورفنون  کو نئی توانائی اور حوصلہ بخشا ہے    اور  ملک کی روح کو زندہ کیا ہے ۔

          محترمہ لیکھی نے کہا کہ کورونا چیلنج  کے دوران ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ نے دست کاروں اور فن کاروں کو روز گار کے مواقع فراہم  کئے ہیں اور ان  کی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوا ہے ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، اقلیتی امور کے مرکزی وزیر  مختار عباس  نقوی نے کہا کہ  ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ بھارت کی  فنون اور دست کاری کی روایات  کے تحفظ ، اسے بر قرار رکھنے اور فروغ دینے  کا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ’’ ہنر ہاٹ ‘‘  ، ’’ تین وی ‘‘ یعنی وشو کرما ، وراثت کا وِکاس کے لئے ایک طاقتور پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے ۔  حکومت نے نہ صرف ملک کی دست کاری کی روایات  کا تحفظ کیا ہے ، بلکہ  اس میں تیار کردہ مصنوعات کے لئے نئی توانائی اور مارکیٹ  کے مواقع فراہم کئے  ہیں ۔

          جناب نقوی نے کہا کہ 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ دست کار اور اُن سے جڑے لوگوں کو  پچھلے 6 برسوں کے دوران ہنر ہاٹ کے ذریعے  خود روز گار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں ۔  ان میں سے 40 فی صد سے زیادہ خواتین ہیں ۔

          سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ  ڈاکٹر ہرش وردھن ، رکن پارلیمنٹ   جناب منوج تیواری اور جناب  پرویش صاحب سنگھ نے  مہمانِ خصوصی کے طور پر اس تقریب میں  شرکت کی ۔

          آج سے 5 جنوری تک لگنے والے ، اِس 14 دن کے ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ میں 30 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 700 سے زیادہ دست کار اور فن کار  شرکت کر رہے ہیں ۔

          صحت ، صفائی ستھرائی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے’’ ہنر ہاٹ ‘‘ میں  تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں ۔  ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ میں داخلے کے لئے ماسک پہننا لازمی ہے ۔ وہاں آنے والوں کو مفت میں   ماسک فراہم کئے جائیں گے ۔ 350 سے زیادہ  صفائی ستھرائی  کے کرمچاری اور 200 سے زیادہ سکیورٹی کے افراد کو  صفائی ستھرائی اور ہنر ہاٹ کے کیمپس میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔   اصل مقام کے قریب پارکنگ کی جگہ کا انتطام کیا گیا ہے ، جسے 50 لوگوں کی ٹیم  مینیج کر رہی ہے ۔ 40 افراد پر مشتمل  3 ٹیمیں  وشو کرما واٹیکا  ، میرا گاؤں میرا دیش اور ہنر ہاٹ کا  باورچی خانہ  کے بندوبست   میں مصروف ہیں ۔ اس کے علاوہ ، سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور آنے والوں کو کسی پریشانی سے بچنے کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

          آسام ، آندھرا پردیش ، بہار ، گجرات ، لداخ ، جموں و کشمیر ، پنجاب ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش ، اتر پردیش ، راجستھان ، جھار کھنڈ ، ناگا لینڈ ، میگھالیہ ، دلّی ، مہاراشٹر ، اترا کھنڈ ، مغربی بنگال ، منی پور ، گوا ، پڈو چیری ، چھتیس گڑھ ، تلنگانہ ، چنڈی گڑھ اور ہریانہ سمیت  30 سے زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں تیار کی گئی شاندار  اور مخصوص ہاتھوں سے تیار کردہ مصنوعات ’’ ہنر ہاٹ ‘‘ میں دستیاب ہیں ۔ اس کے علاوہ ، ہنر ہاٹ میں  ملک کے مختلف خطوں کے روایتی کھانے بھی دستیاب ہیں ۔

          پنکج اداس  ، الطاف راجہ ، دلیر مہندی ، سریش وادیکر  ، سدیش  بھونسلے  ، کویتا کرشنا مورتی ، امت کمار ، منوج تیواری ، پون سنگھ ، بھومی تریویدی ، موہت کھنہ ، جسویر جسی ، پریا ملک  ، احسان قریشی  ، ریکھا راج جیسے  معروف  فن کاروں  کے ذریعے مختلف ثقافتی اور موسیقی کے پروگرام  براہ راست دکھائے جائیں گے ، جب کہ  ’’ مہا بھارت  ‘‘ کے تاریخی سیریل کے معروف ادا کار  پنیت ایسار ، گوفی  پینٹل اور دیگر فن کار  ، روایتی سرکس  ، اِس ہنر ہاٹ کی اہم دلچسپیاں ہیں ۔ تمام کلچرل پروگرام  31 دسمبر ، 2021 ء کے بعد منعقد ہوں گے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ت ح ) 

U. No.  14728

 


(Release ID: 1784654) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil