وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

وزیراعظم نے آج دودھ پروڈیوسرس کوآپریٹیو یونین پلانٹ رام نگر وارانسی کے لئے بائیو گیس پر مبنی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 23 DEC 2021 5:27PM by PIB Delhi

 

پس منظر

نئی دہلی،23 دسمبر 2021/ وارانسی ڈیری پلانٹ میں بائیو گیس پر مبنی بجلی پیداواری پروجیکٹ تقریباً  چار ہزار مکعب میٹر /یومیہ صلاحیت والے بائیو گیس پلانٹ میں بائیو گیس   کی پیداوار کے لئے  تقریباً 100 میٹرک ٹن کا استعمال کرے گی۔ بدلے میں بائیو گیس کا استعمال بجلی اور  توانائی  کا استعمال کرنے کے لئے کیا جائے گا جو ڈیری پلانٹ کی بجلی کی ضرورتوں کو  پورا کرے گا۔

وارانسی ڈیری پلانٹ سے دس کلو میٹر کے آس پاس  تقریباً 194 گاؤں ہیں، جہاں تقریباً 68.6 ہزار جانور  (مویشی  شماری  ) ہیں جو ہر روز  تقریباً  779 ٹن گوبر   پیدا کرتے ہیں (اوسطاً تقریباً  11 کلو گرام) ۔ان گاؤں میں 18گاؤں کا نمونہ لئے گئے اور 1519 کسانوں کا سروے کیا گیا۔ عام طور پر ، گوبر بیچنے میں اہل کسان  0.25/کلو گرام کی شرح سے  گوبر بیچ پاتے ہیں،  سروے میں شامل  تقریباً 37 فی صد کسانوں نے  باقاعدہ طور سے  گوبر بیچنے کی خواہش ظاہر کی۔   اس نسبت میں  پلانٹ کے  10 کلو میٹر کے دائرے میں تقریباً300 ٹن  یومیہ  گوبر دستیاب ہونا چاہئے۔  وارانسی ڈیر میں   بائیو گیس پلانٹ کے لئے صرف تقریباً  100 ٹن یومیہ گوبر کی  ضرورت ہوگی۔ جس کا فائدہ تقریباً دو ہزار کسانوں (2-3مویشیوں سے یومیہ تقریباً 25 کلو گرام کی سپلائی) اور آس پاس کے کچھ گوؤ شالاؤں کے ذریعہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

آنند میں ذکریہ پورا کھاد انتظام پروجیکٹ میں کسانوں کو گوبر کی فروخت کے لئے   پیسہ کی  ادائیگی کی گئی ،موثر قیمت 1.5 روپے سے 2روپے فی کلو گرام ہے۔ بائیو سی این جی کے لئے گوبر کی کھاد کےلئے بناس ڈیری کے ذریعہ قیمت کی ادائیگی  ایک روپے فی کلو گرام ہے۔

یہ اپنی طرح کا پہلا پروجیکٹ ہوگا جس میں ڈیری پلانٹ کی  توانائی کی ضرورتوں کو   گائے کے گوبر سے   پورا کیا جائے گا۔  وارانسی کے کسان نہ صرف دودھ سے بلکہ  کوالٹی کے مطابق گوبر کی فروخت سے  1.5 روپے سے  2 روپے فی  کلو گرام تک   کما سکیں گے۔  کسانوں  کو گوبر کی فروخت کے وقت   ایک روپے فی کلو گرام  دیا جائے گا اور  آرگینک کھاد کی  خرید کے وقت انہیں   سبسڈی کے  طور پر  بقیہ رقم   منتقل کی جائے گی۔

تقریباً 19 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت والے  اس پروجیکٹ سے  پلانٹ میں تقریباً  0.40 روپے فی لیٹر دودھ کی خالص بچت ہوگی  اور یہ  تقریباً چھ برسوں میں  لگائے گئے  سرمایہ کی  وصولی کرنے میں اہل ہوگا۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-14729

 



(Release ID: 1784653) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu