صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

پی این پنیکر نے ایک بہت ہی سادہ اور بہت ہی موثر پیغام ‘‘وائیچو والاروکا’’دیا:صدرکووند


صدرجمہوریہ ہند نے آنجہانی شری پی این پنیکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

Posted On: 23 DEC 2021 1:53PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووندنے کہا ہے کہ آنجہانی جناب پی این پنیکر، ناخواندگی کی برائی کو دور کرنا چاہتے تھے، انہوں نے ایک بہت ہی سادہ اوربہت ہی موثر پیغام وائیچو والاروکا پھیلایا، جس کے معنی ہیں پڑھو اور ترقی کرو۔ وہ ترواننت پورم میں آج (23 دسمبر 2021) کو پوجپ پورا کے مقام پر پی این پنیکر کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ صدرجمہوریہ نے کہاکہ جناب پنیکر نے لائبریریوں اورخواندگی کو ایک عوامی تحریک بنایا۔ اصل میں انہوں نے اسے ایک مقبول ثقافتی تحریک بنادیا۔

 

 

صدرجمہوریہ نے کہاکہ یہ کیرالہ کی ایک منفرد خاصیت ہے کہ ہر گاؤں میں یہاں تک کہ سب سے دور واقع گاؤں میں بھی ایک لائبریری ہے اور لوگ اپنے گاؤں یا قصبے میں لائبریری سے  ایک جذباتی رشتہ محسوس کرتے ہیں ، جیسا کہ وہ اپنے گاؤں یا قصبے میں مندر یا گرجا گھر ، یا مسجد ،یا اسکول سے جذباتی رشتہ محسوس کرتے ہیں۔ جناب پنیکر کی  تحریک کی وجہ سے  وجود میں  آنے والی لائبریریاں بعد میں  سبھی سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں  کااہم ترین حصہ بن گئیں جو کیرالہ کی خواندگی کی تحریک کی ایک دلکش مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کی ثقافت میں لائبریریوں کو ایک مرکزی مقام حاصل ہے اس کا سہرا جناب پی این پنیکر کو جاتا ہے، جنہوں نے عام لوگوں کو لائبریریوں سے وابستہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ جناب پنیکر کی، 1945 میں تقریبا 50 چھوٹی لائبریریوں کے ساتھ شروع کی گئی گرنتھ شالہ سنگم، ہزاروں لائبریریوں کاایک بڑا نیٹ ورک بن گیا۔ انہوں نے کہاکہ لائبریریوں کے اس بڑے نیٹ ورک کے ذریعہ کیرالہ کاعام آدمی بھی  سری نارائن گرو، اینکلی، وی ٹی بتاتریپد  اور دیگر عظیم شخصیتوں کے خیالات اور نت نئی باتوں سے واقف ہوسکا۔ کیرالہ کے اوسط درجہ کے کسی شحص کے پاس بڑے شہروں والی جودانائی اور بصیرت ہوتی ہے اس کی جڑیں جناب پنیکر کی لائبریری اور خواندگی کی تحریک میں تلاش کی جاسکتی ہے۔

 

 

صدرجمہوریہ نے کہا کہ کیرالہ میں بھارت کی ثقافت اور ہم آہنگی کو بہترین طریقے سے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہاں دنیا کے سبھی حصوں کے لوگ دلکشی محسوس کرتے ہیں، کیرالہ میں مختلف ثقافتوں اور مذہبوں کو اپنے اندراخذ کیا ہے جبکہ اس نے اپنی الگ خاصتیں بھی برقرار رکھی ہے۔ کیرالہ کے عوام نے باقی ملک اور دنیا کے مختلف علاقوں سے احترام اور ساکھ حاصل کی ہے۔ کیرالہ کے جو لو گل بیرون ملک رہتے ہیں ان محنت کشوں نے  نہ صرف روپیے پیسے بڑے پیمانے پر اپنے گھروں کو بھیجا ہے بلکہ  ان ملکوں میں جہاں وہ  کام کررہ ہیں ، انہوں نے بھارت کاسر فخر سے بلند رکھا ہے ۔کیرالہ کے خدمات کے شعبے سے وابستہ پیشہ ورافرادخاص طور پر نرسوں اورڈاکٹروں کو انہتائی احترام  حاصل ہے اوران کو ہر جگہ  لوگ  قابل  انحصار سمجھتے ہیں۔ حال ہی میں جب کووڈ وبانے پوری دنیا کو متاثر کرڈالا تو کیرالہ کی نرسوں اورڈاکٹروںکو وسط ایشیا  اور دنیا کے بہت سے دیگر علاقوں میں کووڈ جانبازوں کے طور پر سب سے زیادہ دیکھا جاتا تھا۔کیرالہ کے عوام نے بھارت کاسرفخر سے بلند کردیا۔

 

 

اس حقیقیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کیرالہ ایسی پہلی ریاست ہے جہاں 100 خواندگی ہے ۔ صدرجمہوریہ نے کہا کہ ساکشر کیرلم تحریک  جناب پنیکر کی  ڈالی ہوئی بنیاد کی وجہ سے مقبول اور موثر ہوئی۔ کیرالہ میں خواندگی اور تعلیم کی اونچی سطحوں کا کئی طرح اثر ہوا، کیرالہ انسانی ترقی کے بہت سے پہلوؤں سے دیگر ریاستو ں کے مقابلے سبقت لئے ہوئےہیں، جن میں دیرپاترقی کے پہلو بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیرالہ میں ایک کے بعد ایک آنے والی سرکار نے ترقی اور فروغ کے ایجنڈے پر لگاتار توجہ رکھی ہے۔ لہذا ریاست نے اپنی قائدانہ پوزیشن برقرار رکھی اور بہت سے شعبوں میں مہارت حاصل کی۔

 

صدرجمہوریہ نے کہاکہ 19 جون کو پڑھنے کے دن کے موقع پر جناب پنیکر کا یوم پیدائش منایاجانا  اس عظیم معمار قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے موزوں طریقہ ہے۔ پی این پنیکر فاؤنڈیشن کی ، خود کو وقف کرتے ہوئے  جناب پنیکر کے مشن کو آگے بڑھانے پر تعریف کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن  سب کی شمولیت  کے مقصد کو حاصل کرنے کے ایک آلہ ٔ کار کے طور پر ڈجیٹل خواندگی کو فروغ دے رہی ہے۔ انہیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہوئی کہ فاؤنڈیشن نے اس صدی کے شروع ہونے سے ہی دیہی علاقوں میں ڈجیٹل خواندگی شروع کردی تھی اور یہ کوشش ہزاروں گھروں کو ڈجیٹل لائبریری بنانےمیں کامیاب ہوئی۔  انہوں نے  پی این پنیکر نیشنل ریڈینگ مشن جیسے اقدامات کے ذریعہ ان جگہوں تک رسائی حاصل کرنے پر ،جہاں ابھی تک رسائی حاصل نہیں کی گئی تھی، فاؤنڈیشن کی کوششوں کی ستائش کی ۔سنسکرت کی ایک کہاوت ‘امرتم تو ودیا’ کا ذکر کرتے ہوئے جس کے معنی ہیں کہ تعلیم یا سیکھنا، آب حیات کی طرح ہوتا ہے۔ صدرجمہوریہ نے کہاکہ پنیکر فاؤنڈیشن پورے ملک میں خواندگی کایہ امرت تقسیم کررہی ہے۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 

 

(ش ح۔ا س۔ ف ر  (

U-14720



(Release ID: 1784571) Visitor Counter : 159