بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جہاز رانی کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے بڑی بندر گاہوں کے پی پی پی منصوبوں کے لئے ٹیرف گائیڈ لائن ، 2021 کا اعلان کیا


بڑی بندرگاہوں پر پی پی پی منصوبے کے لئے محصولات کی بندشوں میں اصلاحات کی سمت میں حکومت نے بڑی پہل کی ہے

نجی بندرگاہوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے بڑی بندرگاہوں پر پی پی پی رعایت کے مساوی مواقع فراہم ہوں گے

بازار پر منحصر معیشت کے لئے نئے رہنما خطوط ایک نئے دور کا آغاز کریں گے اور ساتھ ہی بڑی بندرگاہوں کو مزید مسابقتی بنائیں گے: سونووال

Posted On: 22 DEC 2021 6:17PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 23 دسمبر / بندرگاہ کے شعبے کے لئے ایک بڑی اصلاحات میں، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج بڑی بندرگاہوں کے پی پی پی پروجیکٹوں کے لئے ٹیرف گائیڈلائنز، 2021 کا اعلان کیا۔ نئے میجر پورٹ اتھارٹیز ایکٹ - 2021 کے 3 نومبر ، 2021 ء  سے نافذ ہونے کے بعد نئے رہنما خطوط کی ضرورت محسوس کی گئی۔ نئے ایکٹ میں بڑی بندرگاہوں کے لئے ٹیرف اتھارٹی (ٹی اے ایم پی) کے التزامات  کو ختم کر دیا گیا ہے۔

رہنما خطوط ، بڑی بندرگاہوں پر رعایتی منصوبوں کو مارکیٹ کی بنیاد پر محصولات طے کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔فی الحال ، بھارت  میں تمام بڑی بندر گاہوں کے ذریعے ، جس قدر مقدار میں ٹریفک کا نقل و حمل انجام پاتا ہے ، اُس میں سے تقریباً 50 فی صد پی پی پی رعایت کے حامل بڑی بندر گاہیں ہی انجام دیتی ہیں ۔  مارکیٹ پر مبنی محصولات کی تبدیلی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ بڑی بندرگاہوں پر پی پی پی کے مراعات یافتہ افراد کو نجی بندرگاہوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کا مساوی موقع فراہم کرے گا۔ بڑی بندرگاہوں پر پی پی پی کے مراعات دہندگان کو ، ان رہنما خطوط (ٹی اے ایم پی کے ذریعہ) کے تحت کام کرنے پر مجبور کیا گیا تھا، جب کہ غیر بڑی بندرگاہوں پر نجی آپریٹرز/پی پی پی  رعایت کے حامل افراد بازار کی شرحوں کے مطابق محصولات وصول کرنے کے لئے آزاد تھے ۔ یہ نئے رہنما خطوط مستقبل کے پی پی پی منصوبوں پر بھی لاگو ہوں گے، بشمول وہ پروجیکٹ ، جو فی الحال بولی کے مرحلے میں ہیں۔

جناب سونووال نے  یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے ٹرانس شپمنٹ اور ساحلی جہاز رانی کے لئے ٹیرف میں رعایتیں مستقبل کے پی پی پی کے تمام منصوبوں پر لاگو رہیں گی۔ درحقیقت ، حکومت ایک قدم آگے بڑھی ہے اور ٹرانس شپمنٹ اور ساحلی جہاز رانی کو فروغ دینے کے لئے  رعایتیں دی ہیں۔ ٹرانس شپمنٹ کارگو کی رائلٹی ، اب عام کنٹینرز کے 1.0 گنا (پہلے 1.5 گنا) ہوگی۔ اسی طرح، ساحلی کارگو کے لئے ، حکومت کی ساحلی رعایتی پالیسی کے مطابق مراعات یافتہ افراد کو غیر ملکی کارگو کے لئے قابل ادائیگی رائلٹی کا صرف 40 فی صد (پہلے 60 فی صد) ادا کرنا ہوگا۔ شفافیت کے لئے  مقررہ ٹیرف، کمپنیوں کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔

وزیر موصوف  نے مزید کہا کہ یہ رہنما خطوط، خطے کے لئے  بازار پر منحصر معیشت کے دور کا آغاز کریں گے اور بڑی بندرگاہوں کو مسابقتی بنانے میں بہت آگے لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ سے منسلک ٹیرف کے رہنما خطوط کا اعلان، ایسے وقت میں کیا گیا ہے ، جب حکومت رواں ہفتہ کو ‘ گڈ گورننس ’  ہفتہ کے طور پر منا رہی ہے۔

 

   ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح   ۔    ع ح     ۔ ع ا  )      

U. No. 14717



(Release ID: 1784550) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Punjabi