وزارت دفاع
ڈی آرڈی او نے اندرون ملک تیارکردہ زمین سے زمین پر مارکرنے والے روایتی ‘پرلے ’ میزائیل کی دوسری پرواز کا کامیاب تجربہ کیا
Posted On:
23 DEC 2021 12:13PM by PIB Delhi
دفاعی تحقیق وترقی کے ادارے (ڈی آرڈی او) 23دسمبر ، 2021کو اڈیشہ کے ساحل کے نزدیک ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام جزیرے سے اندرون ملک تیارکردہ زمین سے زمین پرمارکرنے والے روایتی میزائیل پرلے کی پرواز کادوسرا کامیاب تجربہ کیا۔ پہلی بار کسی بیلسٹک میزائیل کی دو مسلسل تجرباتی پروازیں دومسلسل دنوں میں کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی ہیں ۔ اس تجرباتی پرواز کے تمام مشن مقاصد حاصل کرلئے گئے ۔ اس تجرباتی پرواز سے میزائیل کے دونوں نظاموں کے اشتراک کی طاقت کا پتہ لگتاہے ۔
آج کی تجرباتی پرواز میں ، میزائیل پرلے کی زیادہ بھاری ہتھیار لے چلنے اور مختلف دوریوں کی مارکرنے کی صلاحیت کو جانچا گیاتھا ، تاکہ اس ہتھیار کے درست نشانے اور ہلاکت خیزی کا اندازہ لگایاجاسکے ۔ اس پرواز کی نگرانی تمام رینج سینسرز اور آلات کے ذریعہ کی گئی ، جن میں ٹیلی میٹری ، راڈاراور الیکٹروآپٹک ٹریکنگ سسٹم جو پورے مشرقی ساحل پرنصب کئے گئے ہیں اور امپکیٹ پوائنٹ کے نزدیک تعینات نچلی رینج والے جہاز شامل ہیں ۔
وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈی آرڈی او اور اس سے وابستہ ٹیم کے ارکان کو دونوں یک بعد دیگرے تجرباتی پروازوں کو کامیابی کے ساتھ انجام دینے کے لئے مبارکباد دی ہے ۔ دفاعی تحقیق وترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آرڈی او کے چیئرمین ڈاکٹرجی ستھیش ریڈی نے اس معاون ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیاب تجرباتی پرواز کے ذریعہ ملک نے دفاعی تحقیق وترقی کے میدان میں اپنی مضبوط قوت ارادی اورترقیاتی صلاحیتوں کو منوالیاہے ۔
*************
(ش ح ۔ س ب ۔ ع آ)
U-14710
(Release ID: 1784529)
Visitor Counter : 244