وزارات ثقافت
وزیراعظم نے آزای کا امرت مہوتسو سے متعلق قومی کمیٹی کی دوسری میٹنگ سے خطاب کیا
بھارت کو کووڈ کے بعد کے دنیا کے نئے نظام میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنا چاہئے
جیسا کہ ہم آزادی کا امرت مہوتسو منارہے ہیں، ہمیں 2047 کے لئے اپنے لئے نئے مقاصد طے کرنے پر توجہ دیتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے
آزادی کا امرت مہوتسو نوجوانوں میں فرض کے تئیں احساس پیدا کرے گا
ہمیں اپنے مجاہدین آزادی اور تحریک آزادی کے بے نام جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہئے
Posted On:
22 DEC 2021 9:50PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے نئی د ہلی میں آج آزادی کا امرت مہوتسو سے متعلق قومی کمیٹی کی دوسری میٹنگ سے خطاب کیا ۔ قومی کمیٹی کے مختلف ارکان نے اس میٹنگ میں شرکت کی جن میں لوک سبھا کے اسپیکر ، گورنرز ، مرکزی وزراء، وزرائے اعلی، سیاسی رہنما، افسران ، میڈیا شخصیتیں، روحانی پیشوا، فنکار اور فلم شخصیتیں نیز زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شامل ہیں۔ ثقافت کےسکریٹری جناب گووند موہن نے آزادی کا امرت مہوتسو کی سرگرمیوں کے جائزہ سے متعلق ایک پرزنٹیشن دیا۔
قومی کمیٹی کی پہلی میٹنگ وزیراعظم کے ہاتھوں 12 مارچ 2021 کو آزادی کاامرت مہوتسو شروع کئے جانے سے پہلے 8مارچ 2021 کو منعقد کی گئی تھی۔
قومی کمیٹی کے جن ارکان نے میٹنگ میں رائے اورتجاویز پیش کیں ان میں سابق وزیراعظم جناب ایچ ڈی دیوے گوڑا، گجرات کے گورنرجناب آچاریہ دیو ورت، کیرلا کے گورنر جناب عارف محمد خاں، یوپی کے وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، راجستھان کے وزیراعلی جناب اشوک گہلوت، آندھرا پردیش کےو زیر اعلی جناب وائی ایس جگن موہن ریڈی، بی جے پی صدر جناب جے پی نڈا، جناب شرد پوار، بھارت رتن لتامنگیشکر، رجنی کانت، راموجی راؤ، سرکردہ تاجر جناب اے این نائک، سوامی پرماتما نند، سرسوتی جی اور دیگر شحصتیں شامل ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم آزادی کاامرت مہوتسو ایسے وقت منا رہے ہیں جب پوری دنیا کووڈ بحران سے گزر رہی ہے اورہم اس سے ذرابھی متاثر نہیں ہیں۔اس بحران نے ہم سب کو نئے سبق سکھائے ہیں اور موجودہ ڈھانچوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے، جس کی وجہ سے کووڈدور کے بعد میں دنیا کا ایک نیا نظام ابھرے گا لہذا جیسا کہ ہم آزادی کاامرت مہوتسو منارہے ہیں ہمیں بھارت کے لئے ایک کلیدی رول کا تصور کرلینا چاہئے کہ یہ کووڈ کے بعد کے دنیا کے نئے نظام میں ایک عالمی قائد بن کر ابھرے۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ یہ بات عام طور پر کہی جاتی ہے کہ 21 ویں صدی ایشیا کی صدی ہے، ایک بار پھر اس بات کی ضرورت ہے کہ اس صدی میں ایشیا میں بھارت کی حیثیت پر توجہ دی جائے۔
وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم 2047 پر اپنی نظریں جمائیں ، جب ملک آزادی کے 100 سال پورے ہونے کاجشن منائے گا۔ یہی وقت ہوگا جب موجودہ نسل کے ہاتھ میں تمام معاملات ہوں گے، اور ملک کی قسمت ان کے ہاتھوں میں ہوگی، لہذا یہ بات اہم ہے کہ ہم یہ فیصلہ کریں کہ ہم ان میں اب کیا جذبہ پیدا کریں کہ وہ ملک کے مستقبل کے لئے بڑا تعاون دینے کے اہل ہوں۔ وزیراعظم نے مزید وضاحت کی کہ موجودہ نسل ملک کی تعمیر میں بامعنی تعاون کرے، یہ بات اہم ہے کہ ہم ایک بہتر بھارت بنانے کے لئے ان میں فرض کی اہمیت کا جذبہ جگائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے حقوق پر اصرار کیاہے اور ان کے لئے لڑے ہیں، لیکن فرائض پر عمل کرنے کی اس سے بھی زیادہ اہمیت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب ہم اپنے فرائض کو پوری ایمانداری سے نبھائیں کہ ہم دوسروں کے حقوق کو خود بخود یقینی بنانے کے اہل ہوجائیں۔لہذا جیسا کہ ہم آزادی کاامرت مہوتسو منارہے ہیں ، فرض کے تئیں ہمارا عہد ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے اور ملک کے لئے بامعنی تعاون کاعہد ہمارا اصل عزم ہونا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ آزادی کاامرت مہوتسوہمارے نوجوانوں میں فرض کے تئیں ایک احساس پیدا کرے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ موجودہ نسل میں ایک نیا مستقبل تخلیق کرنے کا زبردست جذبہ موجود ہے لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ مستقبل ہمیشہ ماضی کی گود میں پلتا ہے، اسی روشنی میں کہ ہمیں اپنے ان آباو اجداد کو نہیں بھولنا چاہئے جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جوانی ، اپنی زندگی اور اپنے کنبوں کو قربان کردیا۔ وزیراعظم نے سبھی ارکان سے اپیل کی کہ چونکہ ہم امرت مہوتسو کی تقریبات میں جن بھاگیداری کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں، ہمیں اپنے مجاہدین آزادی اور تحریک آزادی کے بے نام جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہئے۔ وزیراعظم نے اپنی بات کااختتام کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ ہم آزادی کاامرت مہوتسومنارہے ہیں ، ہمیں 2047 کے لئے اپنے لئےنئے مقاصد طے کرنے پر توجہ دیتے ہوئے ا ٓگے بڑھنا چاہئے۔
کمیٹی کے ارکان نے آزادی کا امرت مہوتسو کا اہتمام کرنے پر وزیراعظم کومبارکباد دی۔ انہوں نے امرت مہوتسو کے تحت اپنی سرگرمیوں کاجائزہ پیش کیا اوراس مہم کو مزید استحکام دینے کے لئے اپنی تجاویز اوررائے بھی پیش کی، اپنے خیر مقدمی کلمات میں وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے اس مہم کے مقاصد اور پانچ ستون بیان کئے۔ اپنے اختتامی کلمات میں انہوں نے وزیراعظم اورقومی کمیٹی کے ارکان کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قابل قدر تجاویز اور وقت دیا۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ا س۔ ف ر (
U-14702
(Release ID: 1784521)
Visitor Counter : 245