پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج نظام کو مزید موثر بنانا

Posted On: 22 DEC 2021 3:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22دسمبر، 2021/مقامی خود اختیاری حکومت کا پنچایتی راج نظام  دستور ہند 73ویں ترمیم کے تحت شروع کیا گیا تھا ۔ 1993 میں آئین کی 73ویں ترمیم کے طور پر آئین میں گیارہواں حصہ جوڑ ا گیا تھا جس کے تحت پنچایتوں کو آئینی حیثیت دی گئی تھی۔ حکومت ایسی کسی تجویز پر کوئی غور و خوض نہیں کر رہی ہے جس کے تحت موجودہ پنچایتی راج نظام میں کوئی تبدیلی کرنا ہو۔

پنچایت مقامی حکومت کے طور پر ایک ریاست کا معاملہ ہے اور دستور ہند کی ساتویں فہرست میں یہ ریاست کا حصہ ہے۔ پنچایتوں کے قائم کرنے کا اختیار دستور ہند کے گیارہویں حصے میں دفعہ243 کے تحت فراہم کیا گیا ہے ۔ اسی طرح  پنچایتیں متعلقہ ریاست کے پنچایتی راج قوانین کے ذریعے قائم کی جاتی ہیں اور ان کا کام کاج چلایا جاتا ہے۔ فی الحال پنچایتی راج کی وزارت کے سامنے ایسی کوئی تجویز نہیں ہے کہ پنچایتی راج اداروں کے کام کاج پر نظر ثانی کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ملک میں پنچایتی راج اداروں کے کام کاج کو مستحکم بنانے کے لیے پنچایتی راج اداروں کی وزارت میں یوزر کے لیے سازگار ویب پر مبنی پورٹل ای گرام سوراج  (https://egramswaraj.gov.in) کا آغاز کیا ہے۔ جس کا مقصد اختیارات کو تقسیم کرنے کے منصوبے ، ترقی سے متعلق رپورٹنگ ، مالی بندوبست ، کام پر مبنی حساب کتاب اور اثاثوں کی تقسیم میں اور زیادہ شفافیت لانا ہے۔ مزید یہ کہ پنچایت کے حساب کتاب کا بروقت آڈٹ یقینی بنانے کے لیے ایک آن لائن اپلیکیشن شروع کیا گیا ہے (https://auditonline.gov.in) ۔

یہ جانکاری پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت کپل موریشور پاٹل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –14676


(Release ID: 1784463) Visitor Counter : 327


Read this release in: English , Bengali , Tamil