نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے علاقائی زبانوں میں بہتر سائنس مواصلات کے لیے کہا


سائنس سے متعلق مباثے مزید شمولیت والے اور جمہوری انداز کے ہونے چاہیے – نائب صدر جمہوریہ؛

انہوں نے کہا کہ محققین کی سائنسی سماجی ذمہ داری ہے کہ وہ جدید تحقیق کو عوام تک پہنچائیں

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اسٹیم نظام میں جنسی فرق کو ختم کرنے کی فوری ضرورت ہے

جناب نائیڈو نے کہا کہ بھارتی سائنسدانوں  اور ان کے تعاون کا جشن منائیں ؛ انہوں نے نوجوانوں کو تحریک دی کہ وہ سائنس کے میدان میں پیشے اختیار کریں

نائب صدر جمہوریہ نے ریاضیات کے قومی دن کے موقعے پر بھارتی سائنسدانوں کی پیدائش کی صدی کی ایک سالہ تقریبات کا افتتاح کیا؛ انہوں نے اس کا سہرا سری نیواس راما نوجن کے سر دیا

Posted On: 22 DEC 2021 6:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،22دسمبر، 2021/نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج لوگوں تک ان کی مادری زبانوں میں رسائی حاصل کرنے اور ان میں سائنسی رجحان پیدا کرنے کے لیے علاقائی زبانوں میں سائنس سے متعلق بہتر مواصلات کی ضرورت پر زور دیا۔  اس بات کو یاد کرتے ہوئے کہ آئین میں سائنسی مزاج پیدا کرنا اور لوگوں میں سوال پوچھنے کا جذبہ پیدا کرنا ایک بنیادی فرض کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ جناب نائیڈو نے کتابوں ، ٹی وی شوس اور ریڈیو نشریات کے ذریعے سائنس کو مقبول بنانے کی اور زیادہ کوششوں کے لیے کہا۔

لوگوں کی زندگیوں پر مصنوعی ذہانت جیسی ٹکنالوجی کے اثر  پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اب سائنس سے متعلق مباحثے مزید شمولیت والے اور جمہوری انداز کے بنائے جائیں۔ انہوں نے سائنسی برادری سے کہا کہ وہ اپنی جدید ترین تحقیقات کو لوگوں تک پہنچائیں۔ انہوں نے  مشورہ دیا کہ ان کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی شکل میں ایک سائنسی سماجی ذمہ داری بھی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے آج ریاضیات کے قومی دن کے موقعے پر سائنس و ٹکنالوجی کے محکمے کے تحت وگیان پرسار کی  طرف سے  اہتمام کی گئی بھارتی سائنس دانوں کی پیدائش کی صد سالہ ایک سال طویل تقریبات کا افتتاح کیا۔  ریاضیات کا قومی دن ہر سال 22 نومبر کو منایا جاتا ہے ، جو اساطیری شخصیت کے مالک بھارتی ریاضیات داں سری نیواس راما نوجن کا یوم پیدائش ہوتا ہے۔

رامانوجن کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم قومی کی تعمیر میں بھارتی سائنسدانوں اور ماہرین ریاضیات کے تعاون کا اعتراف کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو اُن کی تحریک دینے والی کہانیوں سے واقف کرائے اور ان کی حوصلہ افزائی کرے کہ وہ سائنس کے میدان میں پیشے اختیار کریں۔

جناب نائیڈو نے ان چھ سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جن کا یوم پیدائش ، وگیان پرسار منا رہا ہے۔ان کے نام ہیں ہر گوبند کھورانہ، جی این راما چندرن، یلاورتی نیودمّا، بالاسبرامنیم راما مورتی، جی ایس لڈھا اور راجیشوری چٹرجی – یہ سبھی لوگ 1922 میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے کہا  کہ اگرچہ انہیں پوری آزادی ، احترام اور موقع نہیں فراہم کیا گیا کہ وہ نوآبادیاتی حکمرانی کے دوران سائنسی مطالعات کریں۔ لیکن انہوں نے اپنی سائنسی کوششوں میں ناقابل تسخیر جذبے کا اظہار کیا۔ جناب نائیڈو نے ملک میں تعلیمی اداروں سے کہا کہ وہ اس سال ان چھ سائنسدانوں کی زندگیوں اور حصولیابیوں کا جشن منائیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے اسٹیم (سائنس، انجینئرنگ، ٹکنالوجی اور ریاضیات) کے میدان میں محاسبہ کرنے کے لیے کہا اور  تجویز کیا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ سائنسی تحقیق میں ایک عالمی رہنما بننے کا مقصد اختیار کرے۔  اس مقصد کے لیے انہوں نے آر اینڈ ڈی میں سرکاری اور پرائیویٹ سرمایہ کاری میں اضافے ، مقبول عام جرائد میں مقالے شائع کرنے کے لیے دانشوروں کی حوصلہ افزائی کرنے ، پیٹینٹ کرنے کے نظام میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور ان نت نئے اہم خیالات کی پرورش کرنے کے لیے کہا جنہیں بڑے پیمانے پر اختیار کیا جاسکتا ہے۔

اسٹیم میں صلاحیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیدو نے کہا کہ میدان میں صنفی فرق کے معاملے کو ختم کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسٹیم کے میدان میں 42 فیصد سے زیادہ خاتون گریجویٹس ہیں لیکن محض 16.6 فیصد خاتون محققین آر اینڈ ڈی سرگرمیوں میں براہ راست سرگرم ہیں۔ انہوں نے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کہا تاکہ مزید لڑکیاں ریاضیات اور سائنس کے میدانوں میں پیشے اختیار کر سکیں۔

یہ کہتے ہوئے کہ بہت سے بچوں میں اسکولوں میں ریاضیات اور سائنس کے تئیں ایک خوف پیدا ہو جاتا ہے ۔ جناب نائیڈو نے تجویز کیا کہ سیکھنے کے تجرباتی طریقوں کے ذریعے اس موضوع میں دلچسپی پیدا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پزلس  ، ڈیمونسٹریشن  اور دیگر سردست سرگرمیوں کے ذریعے  بچوں کو ریاضیات سے واقف کرانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر کے وجے راگھون ، سائنس و ٹکنالوجی محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر سری وری چندرسیکھر ، وگیان پرسار کے چیئرمین و ڈائریکٹر، ڈاکٹر نکل پراشر اور دیگر شخصیتیں اس تقریب میں موجود تھیں۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –14678

 



(Release ID: 1784452) Visitor Counter : 196