زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کابینہ نے 2022 کے سیزن کے لیے ناریل کی کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو منظوری دی
ایم ایس پی منافع کے طور پر کم از کم 50 فیصد کی یقین دہانی کراتی ہے
Posted On:
22 DEC 2021 5:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 22 دسمبر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 2022 کے سیزن کے لیے کوپرا کی کم از کم امدادی قیمتوں (ایم ایس پی) کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
ایسا ناریل، جس سے تیل نکالا جاتا ہے، اس کی عمدہ قسم کی اوسط کوالٹی (ایف اے کیو) کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) بڑھا کر2022کے لیے10,590روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے جبکہ 2021 میں یہ امدادی قیمت 10,335روپے فی کوئنٹل کے بقدر تھی۔ مدوور ناریل کی کم از کم امدادی قیمت کو 2021 کے 10,600روپے فی کوئنٹل سےبڑھا کر 2022 کے سیزن کے لیے 11,000 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔اعلان شدہ ایم ایس پی تیل نکالے جانے والے ناریل کے سلسلے میں 51.85 فیصد کے ریٹرن اور مدوور ناریل کے لیے 57.73 فیصدکے ریٹرن کو یقینی بناتی ہے۔اس میں کل ہند اوسط لاگت پیداوار کا لحاظ رکھا گیا ہے۔
مذکورہ منظوری زرعی لاگت نیز قیمتوں کے کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔
2022 کے سیزن کے لیے ناریل کے کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافہ پیداوار کی اوسط کل ہند اوسط لاگت کے کم از کم 1.5 گنا کی سطح کے تعین کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کا اعلان حکومت کی جانب سے 2018-19 کے بجٹ میں کیا گیا تھا۔
اس کے ذریعہ 2022 تک کاشت کاروں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی سمت میں اٹھائے جانے والے ایک اہم اور ترقی پسند انہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور انہیں منافع کے طور پر 50 فیصدکا کم از کم اضافہ حاصل ہوگا۔
قومی زرعی امداد باہمی مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (این اے ایف ای ڈی) اور قومی امداد باہمی صارفین فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (این سی سی ایف)، مرکزی کلیدی ایجنسیوں کے طور پر کام کرتی رہیں گی ، تاکہ ناریل لگانے والی ریاستوں میں کم از کم امدادی قیمت کے سلسلے میں قیمتوں کی امداد کے آپریشن کا عمل انجام دیتی رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-14687
(Release ID: 1784373)
Visitor Counter : 165