سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گاڑیوں کا کُل ہند رجسٹریشن

Posted On: 22 DEC 2021 2:50PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے G.S.R 594 (E)، مورخہ 26.08.2021 کے ذریعہ نئی گاڑیوں کے لیے ایک نیا رجسٹریشن نشان، یعنی ”بھارت سیریز (BH-series)“ متعارف کرایا ہے۔ جب گاڑی کا مالک ایک ریاست سے دوسری ریاست میں شفٹ ہوتا ہے تو اس رجسٹریشن نشان والی ذاتی گاڑی کو نئے رجسٹریشن نشان کی تفویض کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ”بھارت سیریز (BH-series)“ کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن کی یہ سہولت رضاکارانہ بنیادوں پر دفاعی اہلکاروں، مرکزی حکومت/ ریاستی حکومتوں/ مرکزی/ ریاستی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگ اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں/ تنظیموں کے ملازمین کے لیے دستیاب ہوگی، جن کے دفاتر چار یا زیادہ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں واقع ہیں۔ اس سے نقل مکانی کرنے پر ہندوستان کی ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں نجی گاڑیوں کی آزاد نقل و حرکت کی سہولت فراہم ہوگی۔

موٹر وہیکل ٹیکس دو سال میں وصول کیا جائے گا۔ چودھویں سال کی تکمیل کے بعد، موٹر وہیکل ٹیکس سالانہ لیا جائے گا جو اس گاڑی کے لیے پہلے وصول کی جانے والی رقم کا نصف ہوگا۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                                             

ش ح۔ ف ش ع- س ا  

U: 14665


(Release ID: 1784319) Visitor Counter : 200
Read this release in: English , Marathi , Tamil , Malayalam