صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت  میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 138.96 کروڑ سے زیادہ ہوگئی


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً  57  لاکھ سے زیادہ  ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح فی الحال  98.40  فیصد ہے،جو مارچ  2020  سے سب سے زیادہ   ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,317 نئے معاملات سامنے آئے

بھارت  میں سردست  زیر علاج مریضوں کی تعداد) (78,190ہے ،گزشتہ 575 دنوں میں سب سے کم

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے  افراد کی ہفتہ وار شرح 0.58)  فیصد) ہے  جو  گزشتہ  33  دنوں  میں 1 فیصد سے کم ہے

Posted On: 22 DEC 2021 9:54AM by PIB Delhi

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران    57,05,039افراد کو کووڈسے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ-19 سے بچاؤ کی ٹیکے کاری کی مجموعی  تعداد 138.96 کروڑ  (1,38,95,90,670) کو پار گئی۔  یہ ٹیکہ کاری  1,47,11,227سیشنوں میں انجام دی گئی۔

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق   ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,86,502

دوسری خوراک

96,57,186

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,84,345

دوسری خوراک

1,67,91,268

18سے44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

48,90,85,845

دوسری خوراک

30,06,95,171

45سے59سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

19,21,00,064

دوسری خوراک

14,19,68,808

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,00,06,899

دوسری خوراک

9,05,14,582

میزان

1,38,95,90,670

گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران  6,906 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,42,01,966  ہوگئی ہے۔

نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.40  فیصد ہے جو مارچ  2020 سے سب سے زیادہ ہے۔

1.jpg

مرکز / ریاستوں  اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 15,000 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان مسلسل 55دنوں سے برقرار ہے۔  

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,317نئے معاملات سامنے آئےہیں ۔  

2.jpg

 بھارت میں  اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 78,190  ہے ۔جو گزشتہ 575 دنوں میں کم ترین ہے۔  فی الحال مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں زیر علاج معاملوں کا محض   0.22 فیصد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی سب سے کم شرح ہے۔

3.jpg

جانچ کی صلاحیت میں  ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 12,29,512 ٹیسٹ کئے گئے۔  بھارت  میں اب تک  مجموعی طور پر 66.73 کروڑ  سے زیادہ  (66,73,56,171) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔  

اب جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،زیر علاج  مریضوں کی ہفتہ وار شرح  0.58فیصد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 38دنوں سے 1 فی صد سے  نیچے رہی ہے۔ زیر علاج مریضوں کی یومیہ تعداد کی فی الحال شرح  0.51  فیصد  درج کی گئی جو گزشتہ 79دنوں میں2 فیصد سے نیچے اور 114دنوں میں 3فیصد سے نیچے رہی ۔

4.jpg

****************

(ش ح۔س ب ۔  رض)

Uno:14632



(Release ID: 1784081) Visitor Counter : 173