جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں حصولیابی

Posted On: 21 DEC 2021 1:27PM by PIB Delhi

بجلی  اور نئی  اور قابل تجدید توانائی کے  مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج  لوک سبھا  میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری  فراہم کی ہے۔

بھارت ،  قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت کے حامل ملکوں میں دنیا میں چوتھا سے سب سے بڑی صلاحیت  والا ملک ہے۔ 30  نومبر  2021  تک ملک میں کُل  150.54  گیگا واٹ  قابل تجدید  توانائی  کی صلاحیت  (بڑے پن بجلی پروجیکٹ سمیت)  نصب کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ  سال 22-2021  کے دورن (اکتوبر  2021  تک)  قابل تجدید  توانائی سے متعلق  مختلف  ذرائع سے  کُل  219817.17  ملین  یونٹ بجلی تیار کی گئی ہے۔

 ملک میں قابل تجدید توانائی  کے زیادہ  تر پروجیکٹ، بولیاں لگانے کے شفاف  عمل کے ذریعہ منتخبہ ، نجی  شعبے کے متعلقہ فریقوں (ڈیولپرس) کے ذریعہ قائم کئے جار ہے  ہیں۔ حکومت نے بولیاں لگانے سے متعلق  معیاری  رہنما خطوط  جاری کئے ہیں تاکہ  بجلی  کی ترسیل کے لائسنس کے حامل ادارے،  مقابلہ جاتی شرحوں پر بجلی  کی حصولیابی کرسکیں۔

مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق  چھوٹے  ڈیولپرس کے مفادات  کے تحفظ کے مقصد  سے، ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے  اُن  (5 میگاواٹ سے کم صلاحیت والے) شمسی پروجیکٹوں سے اور  (25 میگاواٹ  سے کم صلاحیت والے)  ہوا  سے بجلی  تیار کرنے والے پرو جیکٹوں سے بجلی کی حصولیابی کرسکتے ہیں، جن کا مقابلہ جاتی بولیاں لگانے سے متعلق  رہنما خطوط کے تحت احاطہ نہیں کیا گیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-  ع م - ق ر)

U-14597


(Release ID: 1783793) Visitor Counter : 208


Read this release in: English , Tamil , Telugu , Malayalam