وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی نے، افسران کی آن لا ئن بھرتی کے لیے، ویب سائٹ کا آغاز کیا

Posted On: 20 DEC 2021 5:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،20 دسمبر 2021: کمپیوٹر پر مبنی اسکریننگ کے امتحان اور انتخابی عمل کی خودکاری کے تعارف کے ساتھ ہی 20 دسمبر 2021 کو، ہندوستانی ساحلی محافظ (آئی سی جی) میں افسران کی بھرتی ڈیجیٹل ہوگئی۔ یہ عمل  بھرتی کی ایک ویب سائٹ (https://joinindiancoastguard.cdac.in) کے آغاز کے ساتھ شروع ہوگئی ہے۔

آئی سی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب کرشنا سوامی نٹراجن نے، ایڈوانس کمپیوٹنگ کی فروغ کے لیے مرکز(سی-ڈی اے سی) کے ڈائرکٹر جنرل کرنل اے کے ناتھ (ریٹائرڈ) موجودگی میں نئی دلّی میں اس ویب سائٹ کا آغاز کیا۔ یہ ویب سائٹ سی-ڈی اے سی کے ذریعے ڈیزائن کی گئی ہے۔ افسران کے انتخاب کے لیے موجودہ عمل سے کمپیوٹر پر مبنی امتحان میں  بدلنے والی یہ نمایاں تبدیلی خواہشمند امیدواروں کے لیے ، شفافیت میں اضافہ کرے گی اور انسانی مداخلت میں کمی لائے گی، خودکاری فراہم کرے گی، یکساں مواقع پیش کرے گی اور عملی میدان فراہم کرے گی۔ اس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں سے مناسب امیدواروں کا انتخاب کیا جاسکے گا۔ ڈیجیٹل بھرتی کا یہ عمل ملک بھر میں تقریباً 100 سے زیادہ شہروں کا احاطہ کرے گا اور وسیع تر رسائی، ٹیلنٹ کو یقینی بنانے کے لیے ایک سال میں اسے دو مرتبہ منعقد کیا جائے گا نیز یہ قوم کی خدمت کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے غیر متوقع مواقع بھی فراہم کرے گا۔

اس ویب سائٹ میں درخواستوں کو آن لائن بھرنے، ذاتی طور پر لاگ اِن ہونے کی سہولت وضع کرنے، سی جی ترتیبی ضوابط کی تفصیلات اور جاب پروفائلس، آئی سی جی میں سہولیات کے ساتھ تنخواہ اور الاؤنسز کے علاوہ وقت وقت سے بھرتی کے ضابطوں کے مختلف عوامل کے بارے میں نوٹیفکیشن جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔ سی جی بھرتی عوامل کا روایتی طریقے سے  منتقل ہونا ، ڈیجیٹل انڈیا اقدام کے حکومت ہند کے نظریے کے مطابق ایک وسیع تر ڈیجیٹل کامیابی ہے۔

*****

U.No.14593

(ش ح - اع - ر ا)


(Release ID: 1783768)
Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil