وزارت خزانہ
بھارت ، اے ڈی بی نے بھارت میں دیرپا شہری خدمات کے لیے 350 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کئے
Posted On:
20 DEC 2021 4:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،20دسمبر، 2021/حکومت ہند اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے 17 دسمبر ، 2021 کو 350 ملین امریکی ڈالر کے پالیسی پر مبنی قرض معاہدے پر دستخط کیے، جس کا مقصد بھارت میں شہری خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔
حکومت ہند کے اقتصادی امور کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری رجت کمار مشرا نے دیرپا شہری ترقی اور خدمات کی فراہمی کے پروگرام کے تحت 350 ملین ڈالر کے پہلے ذیلی پروگرام کے لیے قرض معاہدے پر دستخط کیے۔ جبکہ اے ڈی بی کی طرف سے اس کے انڈیا ریزیڈنٹ مشن کے کنٹری ڈائریکٹر تاکیو کونیشی نے دستخط کیے۔
قرض معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد جناب مشرا نے کہا کہ یہ پروگرام بھارتی حکومت کے اہم قومی پروگراموں کے مطابق ہے جس سے شہروں کو اقتصادی ترقی کے انجن کے طور پر فروغ حاصل ہوگا۔
جناب کونیشی نے کہا کہ یہ پروگرام اے ڈی بی کے بھارت کے ساتھ سرگرم ہونے پر آگے بڑھایا جائے گا، جس میں مرکزی اور ریاستی سرکاروں کو لگاتار مدد دی جائے گی تاکہ وہ پانی کی سپلائی ، صفائی ستھرائی اور کم خرچ والے کرایے کے مکانات ، خاص طور پر کووڈ – 19 وبا سے سب سے زیادہ غریبوں کے لیے بنیادی شہری خدمات کی فراہمی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے۔
یہ حصولیابی بھارت کی طرف سے حال ہی میں شروع کیے گئے قومی فلیگ شپ مشنوں کی طرف سے کی جائے گی۔ یہ مشن ہے شہروں میں یکسر تبدیلی لانے کے لیے اٹل مشن 2.0۔ جس میں پائپ کے ذریعے پانی کی سپلائی سب کو فراہم کرنے اور صفائی ستھرائی کی سہولت سب کو فراہم کی جائے گی اور پردھان منتری آواس یوجنا جس کا مقصد غریبوں ، شہری مہاجرین اور صنعتی کارکنوں سمیت سبھی کو کم قیمت مکانات فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام سے 15ویں مالی کمشین کی سفارشات پر یو ایل بی کو کارکردگی پر مبنی مرکزی رقوم کی منتقلی کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔
اے ڈی بی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کو پروگرام پر عمل درآمد کرنے میں معلومات اور مشورہ فراہم کرے گا۔ اس سے شہروں کے مقامی اداروں خاص طور پر کم آمدنی والی ریاستوں کو مدد حاصل ہوگی تاکہ وہ پالیسی میں اصلاحات پر عمل درآمد کریں ، سرمایہ کاری سے متعلق منصوبے تیار کریں اور آب و ہوا میں تبدیلی ، ماحولیاتی اور سماجی تحفظات اور صنفی مساوات جیسے معاملات پر سفارشات پیش کرے گا۔
بڑھتی ہوئی شہر کاری کے ساتھ امید ہے کہ یہ شہر بھارت کے لیے ترقی کا ایک مضبوط انجن ثابت ہوں گے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –14566
(Release ID: 1783689)
Visitor Counter : 136