اسٹیل کی وزارت
کسٹمر میٹ میں ،شمال مغربی خطے کے بڑے پیمانے پر اسٹیل استعمال کرنے والوں سے، فولاد کے مرکزی وزیر کا خطاب
Posted On:
20 DEC 2021 2:06PM by PIB Delhi
فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے ،کل چنڈی گڑھ میں ، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) کے ذریعہ منعقدہ کسٹمر میٹ میں شمال مغربی خطے کے بڑے پیمانے پر فولاد استعمال کرنے والوں سے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں فولاد کی پیدا وار ، اندرون ملک اس کی کھپت میں اضافے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، فولاد کی قومی پالیسی کے مطابق سالانہ 300 ملین ٹن رکھی گئی ہے۔ مرکزی حکومت ، بنیادی ڈھانچے، صنعت ، بر آمدات وغیرہ کی معاونت کے لئے معیشت کے مختلف محاذوں پر کام کر رہی ہے۔ ان کاوشوں کو زیادہ پیدا وار کی ضرورت ہے اور یہ فولاد کی کھپت میں اسی کے مطابق اضافے کا باعث ہوگی۔ فولا د کی وزارت تمام شراکت داروں کو ، آتم نربھر بھارت کے دائرے کے اندر ، تمام فعال معاونت فراہم کرے گی تاکہ مقررہ اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے سرکار کے مختلف اقدامات اور اسکیموں کو اجاگر کیا، جن کا مقصد عام طور پر ملک میں وسیع تر اقتصادی سرگرمی اور خاص طور پر ملک میں فولاد کی بڑھتی ہوئی کھپت پر مرکوز کرنا ہے۔

اسٹیل اتھارٹی انڈیا آف لمیٹڈ، جو ہندوستان کی سب سے بڑی فولاد کی سرکاری شعبے کی کمپنی ہے، نے چنڈی گڑھ میں ایک کسٹمر میٹ کا انعقاد کیا تھا، جس میں فولاد کی صنعت کے متنوع زمروں کی نمائندگی کرنے والے 45 صارفین نے 19 دسمبر کو چنڈی گڑھ میں اس پروگرام میں شرکت کی۔ ان میں چنڈی گڑھ، لدھیانہ اور منڈی گوند گڑھ کے ایل پی جی، بوائلر س، کولڈ رڈیوسرس، پائپ تیار کرنے والے، ری رولرس ، ریلوے فبریکٹرس پروجیکٹس وغیرہ کی صنعتوں کے نمائندے شامل تھے۔ صارفین نے مواد کی دستیابی کی یقینی دہانی کرتے ہوئے ، 2020 کے دوران سرکاری کمپنی ایس اے آئی ایل کی گراں قدر حصہ رسدی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ایل پی جی کی ضروریات، پلیٹس کے آئندہ کے مطالبے، ایم ایس ایم ای مطالبہ وغیرہ کی اہمیت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

فولاد کی وزارت میں ایڈیشن سکریٹری محترمہ رسیکا چوبے اور ایس اے آئی ایل کی صدر نشیں محترمہ سوما منڈل بھی اس تبادلہ خیال میں موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اع - ق ر)
U-14547
(Release ID: 1783424)
Visitor Counter : 168